الف سے شروع ہونے والا شعر

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آندھی ہو جب تیز تو بولو اس لمحے
تاریکی میں دپ جلانا کیسا لگتا ہے
شام ڈھلے کی نیندیں کاہےچھوٹ گئیں
رات گئے گھر لوٹ کے جانا کیسا لگتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اُس نے دیکھا ہی نہیں‌ورنہ یہ آنکھ
دل کا احوال کہا کرتی ہے
بے نیاز کفِ دریا انگشت
ریت پر نام لکھا کرتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے انعام ُحسن کے بدلے
ہم تہی دامنوں سے کیا لینا
آج ُفرقت زدوں پہ ُلطف کرو
پھر کبھی صبر آزما لینا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک ادھورا وعدہ اس کا، ایک شکستہ دل
لٹ بھی گئی تو شہرِ وفا کی دولت کتنی ہے
میں ساحل ہوں امجد اور وہ دریا جیسا ہے
کتنی دوری ہے دونوں میں قربت کتنی ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس زمانے میں دوستوں کا خلوص
جس نے دیکھا نصیب سے دیکھا
وہ تو بالکل وفا سے عاری تھا
ہم نے جس کو قریب سے دیکھا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آزردگان شہر کا جیسا بھی حال ہو
اے یار خوش دیار، تجھے کیوں ملال ہو
اب بات دوستی کی نہیں حوصلے کی ہے
لازم نہیں کہ تو بھی میرا ہم خیال ہو
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی تشخیصِ مرض میں ہے طبیبوں کو کلام
جاں ادھر درپئے رخصت ہے، خدا خیر کرے

میر غلام نیرنگ​

 

سیما علی

لائبریرین
ایسا بھی بے خبر کوئی دل ہوگا؟
جو اپنے پس و پیش سے غافل ہوگا
پہچان نہیں سکا جہالت کا مزاج
مجھ سے بڑھ کر بھی کوئی جاہل ہوگا

خالد علیم​

 

سیما علی

لائبریرین
Leaf in my palm
its stem extends
My life line
(Helen Daive)

ایک پتّا مِری ہتھیلی پر
اس کی سر سبز پھیلتی جڑ نے
کچھ بڑھا دی ہے عمر کی ریکھا

خاور اعجاز ۔۔۔ ہائی کو ترجمہ​

 

سیما علی

لائبریرین
آرائش خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو
وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو
یہ کیا کہ روز ایک سا غم ایک سی امید
اس رنج بے خمار کی اب انتہا بھی ہو
ناصر کاظمی
 
Top