الف نظامی اور شاکر القادری صاحب ایک ساتھ

مغزل

محفلین
الف نظامی اور شاکر القادری صاحب ایک ساتھ

ابھی ابھی میری بات ہوئی ہے جناب ’’ا لف نظامی ‘‘ سے جو اس وقت موجود ہیں ’’ جناب شاکر القادری صاحب ‘“ کی رہائش گاہ میں
۔۔ تفصیلات بہت جلد باتصویر پیش کی جائیں گی ۔، تب تک کے لیے انتظار۔۔۔۔۔۔۔

بہت بہت شکریہ


( اس کو کہتے ہر خبر پر نظر )
 

مغزل

محفلین
شکریہ صاحب میں تو ادا س ہوگیا تھا کہ ہماری بریک کی گئی خبر پر کسی نے کان ہی نہ دھرے ۔۔ بہت شکریہ
 

فخرنوید

محفلین
لگتا ہے م م مغل نیوز چینل کے کیمرہ مین کے پیچھے ادھار واپس لینے والے پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے وہ فوٹیج نہیں لے سکا ہے


اوہ نو مسٹر م م مغل
 

مغزل

محفلین
نا صاحب اب ایسا بھی نہیں کہ تصاویر نہ لی جاسکی ہوں ہم نے جو کیمرہ مین بھیجا تھا وہ خاصا تیز ہے ۔ دیکھیے کب میسر آتی ہیں۔میں فون کررہا ہوں مگر موصوف شاید سورہے ہیں
 

مغزل

محفلین
اگر ایسی بات ہے تو صاحب ہم بس جیو کی طرح شوشہ چھوڑا تھا ۔۔ اب ہم گئے ۔ بھئی اتنی جلدی بھی کیا ہے
 

فخرنوید

محفلین
اتنی جلدی بھی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی نئی خبر آ تو لے بیچارہ کیمرہ مین ادھاریوں کے خوف سے چھپتا چھپاتا آرہا ہو گا۔

اگر آج کی تاریخ میں پہنچ گیا؟
 

مغزل

محفلین
آبی بھیا شاکر صاحب کی تصویر حاضر ہے ۔
تصور کیجیے کہ الف نظامی ساتھ ہی بیٹھے ہیں
Photo-shakirulqadree.jpg

شاید نظامی میاں تصاویر نہ لے سکے ، ورنہ اب تک تو مجھے موصول ہوجاتیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک جنازہ میں شرکت کے سلسلہ میں اٹک جانا ہوا ، تو دل نے کہا کہ القلم و اردو ویب کی علمی و ادبی و مذہبی شخصیت سید شاکر القادری سے ضرور ملاقات کی جائے سو اس ضمن میں آپ سے رابطہ ہوا اور آپ ناسازی طبع کے باوجود خود مجھے لینے تشریف لائے۔
سید شاکر القادری کی رہائش گاہ پہنچے تو پہلی نظر ایک نہایت خوبصورت ثلث میں کتابت شدہ اللہ ھو پر پڑی اور دوسری نظر خط ثلث ہی میں کتابت شدہ ایک ایسے فن پارے جس میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام جلی حروف میں اور اس کے گرد آپ کے فضائل جو احادیث میں وارد ہوئے موجود تھے۔ عین ثلث کا نین سے ربط ہوا ، بے ساختہ کہہ اٹھا ، واہ کیا خطاطی ہے!

کتابوں کے شائق کو کتب خانہ سے زیادہ کس چیز سے دلچسپی ہوسکتی ہے ، جونہی کتب خانہ کی طرف نظر پڑی آتش شوق بھڑک اٹھی ، اس وسیع و عریض کتب خانہ کا کچھ حصہ ہی دیکھ سکا ، خطاطی کے شائقین کے لیے اور خصوصا پروین رقم کے شیدایوں کے لیے یہ بات دلچسپی کا باعث ہوگی کہ پروین رقم کی کتابت کردہ کلیات گرامی کتب خانہ سید شاکر القادری میں موجود ہے جو بطور خاص آپ نے مجھ ناچیز کو زیارت کرنے کا شرف بخشا ،میرزا عبد القادر بیدل رحمۃ اللہ علیہ پر علامہ اقبال کی لکھی ہوئی کتاب پر نظر پڑی تو دل باٍغ باغ ہو گیا۔

اردو فانٹ سازی کے ارتقا اور فونٹ سازی اور خصوصا نستعلیق فانٹ سازی اور مستقبل کے امکانات پر بھی آپ کے خیالات سے مستفید ہوا۔

فرزند شاکر القادری فیضان الحسن سے بھی ملاقات رہی ۔ آپ نہایت باصلاحیت اور کمپیوٹر میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔ آپ کے بھتیجوں میں سے فہد کو فارسی سیکھنے کا بہت شوق ہے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کی اور واپسی پر آپ نے تذکرہ کیا کہ حسان العصر حافظ مظہر الدین مظہر رحمۃ اللہ علیہ کی اٹک کے ادیب نذر صابری سے خط کتابت رہی ہے جس کو نذر صابری صاحب نے شائع بھی کیا ہے اور کلیات میرزا بیدل رحمۃ اللہ علیہ عبد العزیز ساحر صاحب کے کتب خانہ میں موجود ہے ۔ آپ نے اپنی چند کتابیں مجھے تحفتا دئیں جس میں سب سے زیادہ پسند آنے والی کتابوں میں جوامع الکلم اور برق بیتاب جو کہ غلام جیلانی برق کے کلام پر مشتمل ہے جسے سید شاکر القادری نے مرتب کیا ہے۔ آپ تضمین سلام رضا بھی لکھ رہے ہیں وہ بھی دکھائی۔
آٹو گراف لیا ، فیضان الحسن کے موبائل کیمرہ سے تصاویر لیں اور اڈے کی طرف چل دئیے ، راستے میں اہل بیت سے محبت و مودت پر گفتگو بھی رہی۔
 
Top