جاسمن
لائبریرین
ماحولیاتی سلامتی کے لیے تگ و دو کرنے والے، معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کے سفیر ، اردو محفل کے سینئیر ترین محفلین الف نظامی (نعیم اختر) نے اردو کے ساتھ ساتھ اردو محفل فورم کی ترویج و ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ابھی جناب الف نظامی کے بارے مزید کچھ جاننے کے لیے نیٹ کی دنیا میں بس ذرا سا جھانکا تو اکادمی ادبیات پاکستان میں اردو محفل جمائے نظر آئے ۔
وہاں سے پاک اردو انسٹالر کے ایم بلال ایم کا ایک پیراگراف ۔
"اپنے ”تبدیلی“ والے الف نظامی (نعیم اختر) کو فیس بک اور اِدھر اُدھر پودے لگانے پر میں نے خوب مذاق کیا کہ اللہ والو یہ دیکھو کتنے پودے لگے ہوئے ہیں اور آپ پھر بھی کہتے ہو کہ ”بوٹے لاؤ، بوٹے لاؤ“ (پودے لگاؤ، پودے لگاؤ)۔ بتاؤ جی اور کتنے پودے لگائیں؟ بہت ہی نرم طبیعت اور ایک زبردست الف نظامی نے مذاق کو مذاق ہی سمجھا اور ذرہ برابر محسوس نہ کیا۔"
جناب الف نظامی کو اردو محفل میں اپنی آمد کی اٹھارویں سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے متعلقین کو دونوں جہانوں کی تمام تر کامیابیاں، خوشیاں، آسانیاں ، ترقیاں، عزت، مرتبے، کرم، رحم، لطف و فضل عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ شالا کوئی دکھ کوئی تکلیف اور آزمائش آپ لوگوں کی زندگی میں نہ آئے۔ آمین!
یا رب العالمین!