القابات کا فونٹ؟؟؟

السلام علیکم
جب بھی میں کوٕئی اسلامی کتاب پڑھتا ہوں تو ایک چیز کی کمی کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ کیا رضی اللہ عنہ، رضی اللہ عنہا ، رضی اللہ عنہما ، رضی اللہ عنہم ، رضوان اللہ علیہم اجمعین ، رحمۃ اللہ علیہ ، رحمۃ اللہ علیہا ، رحمۃ اللہ علیہم ، علیہ السلام ، علیہا السلام ، علیہم السلام وغیرہ کے لئے دارالسلام فونٹ کے علاوہ کوٕئی اور فونٹ نہیں ہے کیا؟؟؟
محترم جناب امجد علوی صاحب ، عارف کریم بھائی اور عوید ص بھائی جیسے ماہرین عظام ذرا اس کام پر بھی نظر کرم کریں۔
کوئی زبردست اور نیا یونیکوڈ سمبل فونٹ متعارف کروائیں اور اگر پہلے سے موجود ہے تو اس سے روشناس کروائیں۔ میں جواب کا منتظر رہوں گا۔
آپکا بھائی
 
arifkarim

معطل
بھائی دیکھیں، اردو یونیکوڈ میں ان‌القابات کیلئے صرف ایک ہی ویلیو ہے۔ اب مجبوری یہ ہے کہ آیا ان کو حروف کے اوپر، یعنی صرف مخفف کے طور پر ڈیفائن کیا جائے۔ یا پورے الفاظ کے طور پر۔ ہاں بیشک وولٹ میں آپشنلی ان القابات کیلئے کئی لگیچرز ڈیفائن کیے جا سکتے ہیں۔ مگر پھر مسئلہ وہی کیبورڈ کا ہوگا، کہ ایک کیبورڈ کے استعمال کرنے والا ، کسی دوسرے کیبورڈ سے ان لگیچرز کو ظاہر نہیں کر پائے گا۔
بہر حال میرے پاس یہ دارالاسلام فانٹ موجود نہیں۔ اگر اسکا کوئی نمونہ وغیرہ پوسٹ کر دیں۔ اسکے بعد کچھ ٹیسٹس کرتا ہوں۔
ویسے اگر آپ کو صرف ایک سیمبل فانٹ درکار ہے تو وہ تو کسی بھی خطاطی یا خود سے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ مگر انکو لکھنے کیلئے پھر آپکو کسی فانٹ گلفس ویور مثلا کیریکٹر میپ کا سہارا لینا پڑے گا:(
 
السلام علیکم
موضوع پر اپنی قیمتی آراء سے نوازنے پر میں عارف کریم بھائی کاممنون و مشکور ہوں۔جزاکم اللہ خیرا
میرے پاس دارالسلام فونٹ ہے تو نہیں مگر اسلامی کتب میں القابات کے لٕئے یہی متداول ہے۔ اور یہ بات میرے ایک دوست نے بتائی ہے اور میں نے یہ فونٹ اس کے پاس بھی دیکھا تھا۔اب اگر اس کے حصول کا کوئی ذریعہ ہوا تو بھائیوں سے ضرور شئر کروں گا۔ ان شاءاللہ
 
السلام علیکم
جب بھی میں کوٕئی اسلامی کتاب پڑھتا ہوں تو ایک چیز کی کمی کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ کیا رضی اللہ عنہ، رضی اللہ عنہا ، رضی اللہ عنہما ، رضی اللہ عنہم ، رضوان اللہ علیہم اجمعین ، رحمۃ اللہ علیہ ، رحمۃ اللہ علیہا ، رحمۃ اللہ علیہم ، علیہ السلام ، علیہا السلام ، علیہم السلام وغیرہ کے لئے دارالسلام فونٹ کے علاوہ کوٕئی اور فونٹ نہیں ہے کیا؟؟؟
محترم جناب امجد علوی صاحب ، عارف کریم بھائی اور عوید ص بھائی جیسے ماہرین عظام ذرا اس کام پر بھی نظر کرم کریں۔
کوئی زبردست اور نیا یونیکوڈ سمبل فونٹ متعارف کروائیں اور اگر پہلے سے موجود ہے تو اس سے روشناس کروائیں۔ میں جواب کا منتظر رہوں گا۔
آپکا بھائی
یہ علامات برادر بزگوار سید شاکر القادری سے کلک میں ڈیزائن کروالیں پھر کچھ کرتے ہیں ان علامات کا کوئی دیسی طریقہ نکل جائے گا مگر شرط یہ ہے کہ یہ فونٹ صرف کمپوزنگ کے لئے ہوگا اور اس فونٹ کو کسی اور فونٹ سے تبدیل نہیں کیا جائے گا ورنہ جگاڑ ظاہر ہوجائے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
پرائیویٹ ایریا میں کوئی کیریکٹر س منتخب کر کے یہ ساری ویلیوز ڈالی جا سکتی ہیں، اور جب کمپوزنگ کی جائے تو کیریکٹر میپ سے یہ ٹائپ کیا جائے۔ لیکن یہ کیریکٹرس اسی وقت ظاہر ہوں گے جب فانٹ وہی ہوگا، ڈفالٹ فانٹ میں ڈبے نظر آئیں گے سوائے سٹینڈرڈ کیریکٹرس (صلعم، علیہ السلام، رحمۃ اللہ علیہ) ہی نظر آئیں گے۔
 
اس ضمن میں کچھ خاص کرنا پڑے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل وقت ملتے ہی اس طرف کام کیا جائے گا۔ کچھ نئے پروجیکٹ ملے اگروہ جلد از جلد مکمل ہوگئے تو درودسلام والا ایک فانٹ ضرور بنایا جائے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل۔
والسلام
دعاؤ کا طالب۔
 
السلام علیکم
عوید صاحب ! یہ خاکسار آپ کی خدمات کا معترف ہے اور رب ذوالجلال و الاکرام سے دعاگو ہوں کہ یہ عظیم خدمت بھی آپ سرانجام دیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے کاموں میں آسانی فرمائے۔
آمین
 
arifkarim

معطل
اس ضمن میں کچھ خاص کرنا پڑے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل وقت ملتے ہی اس طرف کام کیا جائے گا۔ کچھ نئے پروجیکٹ ملے اگروہ جلد از جلد مکمل ہوگئے تو درودسلام والا ایک فانٹ ضرور بنایا جائے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل۔
والسلام
دعاؤ کا طالب۔

عویدص ، اس سلسلہ میں شاکر بھائی نے ایک گائیڈ لائن دی ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں اسے کسی نستعلیق فانٹ میں‌امپلیمنٹ کر سکوں۔ ۔۔۔
القابات زیادہ ہیں اور انکی یلیوذ بہت کم ہیں۔
 
Top