سویدا
محفلین
آج کی دو خبریںبہت اہم ہیںاور یہ دونوںاسی نظریے کی تایید کرتی ہے کہ القاعدہ اور طالبان امریکہ کی سرپرستی میںکام کررہی ہے
پہلے آپ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان پڑھیے :
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=399939
طالبان قیادت پاکستان میں نہیں، دہشت گرد یمن اور صومالیہ بھاگ رہے ہیں، وزیرخارجہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے‘ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر نے بھی ردعمل ظاہر کردیا ہے‘ ہم سنسنی خیزی کے قائل نہیں‘ ایک ذمہ دار قوم ہیں‘ ذمہ داری کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ نہ کبھی دباؤ میں آئے ہیں اور نہ کبھی دباؤ میں آئیں گے‘ مگر خطے میں امن چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے بھارت کے ساتھ بامقصد اور جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے‘ مگر مذاکرات کی خواہش کمزوری نہیں‘ پاکستان کا موقف واضح اور رویہ مناسب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی جیلوں میں ایک دوسرے کے شہری قید ہیں‘ جبکہ پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت وزیراعظم کے احکامات پر 150 بھارتی ماہی گیروں کو آزاد کیا اور بھارت نے بھی اسی جذبے کے تحت پاکستانیوں کو آزاد کیا۔
اب آپ امریکی وزیر ہلیری کلنٹن کا بیان پڑھیے:
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=78200
یمن میں القاعدہ کی سرگرمیاں دنیا بھر کے لیے خطرہ ہیں،ہلیری کلنٹن
واشنگٹن. . . .. . . .امریکی وزیرِ خارجہ ہلیر ی کلنٹن کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کی سرگرمیاں دنیا بھر کے لیے خطرہ ہیں۔ہلیری کلنٹن نے قطرکے وزیر اعظم شیخ حماد بن جاسم ال تھانی کے ساتھ ملاقات کے بعد واشنگٹن میں صحافیوں کوبتایا کہ القاعدہ ،یمن کو دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت، امریکی مدد سے داخلی بد امنی اور القاعدہ کی سرگرمیوں سے نمٹ رہی ہے۔ تاہم امریکی وزیرِ خارجہ نے یمنی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں استحکام کے لیے مزیداقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم امریکی سفارت خانہ سیکیورٹی صورتِ حال بہتر ہونے تک دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔دوسری جانب یمنی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے دو ارکان کو ہلاک کردیا۔ ایران کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک تہران اور پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران پرجوہری پروگرام کے حوالے سے سمجھوتے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اوراس کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔