نعمان
محفلین
کراچی پر القاعدہ نے ایک اور حملہ کیا جس میں تین مقامی لوگ اور ایک امریکی سفارتکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ خدا القاعدہ کا بیڑا غرق کرے۔ یہ کراچی پر القاعدہ کا غالبا چوتھا حملہ ہے۔ حملہ ڈائریکٹلی کل کی ہڑتال کو مزید موثر بنائے گا۔ مگر توقع یہ کی جارہی کہ کل کی ہڑتال کراچی میں اتنی پراثر نہیں ہوگی۔ اب بم دھماکے کے بعد کہنا مشکل ہے۔ اس بم دھماکے سے شہر کا امیج مزید خراب ہوگا۔ ان مواقع پر کراچی کے عوام اکثر ایک دوسرے سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ لاہور اور اسلام آباد میں امریکی کونسلیٹ پر حملے کیوں نہیں کئیے جاتے؟ بلوچوں کو بم پھاڑنے ہوں تو کراچی، پٹھانوں کو افغان حملے پر احتجاج کرنا ہو تو کراچی، شیعوں پر حملے کرنا ہوں تو کراچی۔ یہ سب کچھ تو باقی شہروں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ پھر ہم ہی ٹارگٹ کیوں؟
اب مشرف بش سے کہے گا دیکھ لیں سرکار پاکستان میں القاعدہ بھری پڑی ہے ان سب کا صفایا کرنا ہوگا اور جمہوریت، وردی، آزادی، تعلیمی اصلاحات سب پس پشت چلا جائیگا۔ اس ڈرامے کو مزید پر اثر بنانے کے لئیے کل اسلامی جماعتوں کا بھی ایک آئٹم نمبر رکھا گیا ہے جس میں نامی گرامی ملا آرمی کی بین پر رقص پیش کریں گے۔