کنورٹر القلم اردو مبدل حرفی برائے انپیج

شاکرالقادری

لائبریرین
ان پیج کے متن کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا آج کی ایک اہم ضرورت ہے گو کہ اس مقصد کے لیے بہت سے کنورٹر دستیاب ہیں لیکن القلم اردو کنورٹر کے نتائج حیرت انگیز ہیں ایک بار آزمائش شرط ہے
طریقہ یہ ہے کہ ان پیج کے متن کو منتخب کر کے اسے بطور ٹیکسٹ فائل ایکسپورٹ کر لیں ۔۔ اب اس برآمد شدہ فائل کو کنورٹر کے ذریعہ کھولیں اسی نام کے ساتھ ایک یونی کوڈ ٹیکسٹ فائل خود بخود محفوظ ہو جائے گی
مشک آنست کہ خود ببوید نہ کہ عطا بگوید :lol:

alqalampe8.jpg



القلم اردو مبدل حرفی یہاں سے داٶن لوڈ کریں

القلم مبدل حرفی ۔۔۔ اردو محفل ڈاٶن لوڈ سنٹر
 

رند

محفلین
السلام علیکم
قبلہ شاہ جی میری طرف سے مبارک باد قبول کیجیے بہت ہی زبردست سافٹ ویر تخلیق کیا ہے ماشاءاللہ فیضان الحسن بھائی کے لیے میری طرف سے بہت بہت مبارکباد و تحسین اردو کی اس بیش قیمت خدمت کے لیے میں قبلہ قادری صاحب اور القلم انتظامیہ کا بے حد ممنون و مشکور ہوں جزاک اللہ
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو شاکر بھائی اور فیضان۔۔ صبح ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا۔ ابھی ٹیسٹ کر کے دیکھا۔ اعداد بھی درست آ رہے ہیں۔ اور نون غنہ وسالا مسئلہ بھی نہیں ہے۔۔ ممکن ہے کہ اس میں کچھ میری پوسٹس سے بھی تعاون ملا ہو۔ اِن پُٹ کے طور پر۔۔
کیا اس کو یاہو اردو کمپیوٹنگ میں بھی رکھ سکتا ہوں؟
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں‌ اس سافٹویر کو پاک ڈیٹا کے urdu converter پر بیس کرکے بنایا گیا ہے؛
a100.gif


ہو بہو پاک ڈیٹا کا ٹائیپ فیس ہے۔ ہو سکتا ہے اسکا صرف اردو میں ترجمہ کیا ہو!
 

الف عین

لائبریرین
اس میں اردو سے ان پیج کنورٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ اومیرے خیال میں اس سمت پیش رفت کی زیادہ ضرورت ہے کہ سوائے امانت علی کے مبدل کے اور کوئی مہیا نہیں ہے۔ اور وہ بھی نا مکمل ہے۔ دو ایک دن پہلے ہی میں نے ایک فائل کنورٹ کرنے کی کوشش کی تو نہ تخلص کا نشان درست آیا اور نہ صلی اللہ علیہ وسلم، رحمۃ اللہ علیہ، رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی علامات۔ یہاں تک کہ ہمزہ ہ یعنی ’ۂ ‘بھی کنورٹ نہیں ہو سکی۔
 

باسم

محفلین
بہت بہت مبارکباد
یہ بتایا جائے کہ یہ دوسرے مبدلین سے کس طرح مختلف ہے؟
یعنی اس کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟
 

مدرس

محفلین
بھائیو!
میں اتار کر کنورٹ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کچھ بھی نہیں‌ہو رہا ہے
براہ کرم مسئلہ حل فرمائیں
 
Top