القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب

الف نظامی

لائبریرین
القلم تاج نستعلیق فونٹ کی تخلیق پر سید شاکرالقادری کے اعزاز میں
تقریبِ پذیرائی
اردو ویب ڈاٹ آرگ کی طرف سے سید شاکر القادری صاحب کے اعزاز میں ایک تقریبِ پذیرائی مورخہ 2 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد کی جا رہی ہے۔​
اس تقریب کی صدارتجناب عبد الحمید صاحب ، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان فرمائیں گے جبکہ مہمانِ خصوصی سید شاکر القادری صاحب ہوں گے۔​
سب کو اس تقریب میں شرکت کی دعوتِ خاص ہے!
34ycy1z.jpg
نوٹ:- شرکت کے خواہش مند محفلین براہ کرم اپنی شرکت کو یہاں پر کنفرم کر دیں اور اپنا رابطہ نمبر الف نظامی کو ذپ کر دیں تا کہ مناسب انتظامات کیے جا سکیں۔

اکادمی ادبیات پاکستان : نقشہ
ixthtd.png

خرم شہزاد خرم نیرنگ خیال سعادت فرخ محسن حجازی محمد کاشف مجید سید زبیر محمد سعد عاطف بٹ پردیسی فے میم عتیق منہاس
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہتر ہوگا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو اس تقریب میں مدعو کیا جائے تاکہ اس کاوش کی خاطر خواہ تشہیر ہو سکے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہتر ہوگا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو اس تقریب میں مدعو کیا جائے تاکہ اس کاوش کی خاطر خواہ تشہیر ہو سکے۔
جی نبیل صحافی احباب سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان شا ء اللہ خاطر خواہ تشہیر ہو جائے گی۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اگر تقریب میں ویڈیو کانفرس (جیسا کہ گوگل کا ہینگ آؤٹ وغیرہ) کی سہولت ہے تو یقیناً ہم بھی ضرور شرکت کریں گے۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
ہاں الف نظامی بھائی کیا یہ ہو سکے گا۔ اگر ایسا ہو تو سکائپ کے ذریعے شرکت کی جا سکتی ہے۔ پھر تو نبیل بھائی بھی شریک ہو سکیں گے ۔اور باقی بھی بہت سارے لوگ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہاں الف نظامی بھائی کیا یہ ہو سکے گا۔ اگر ایسا ہو تو سکائپ کے ذریعے شرکت کی جا سکتی ہے۔ پھر تو نبیل بھائی بھی شریک ہو سکیں گے ۔اور باقی بھی بہت سارے لوگ۔
جی حسن نظامی بھائی ابھی چند امور ہیں جن کا طے کرنا باقی ہے ان شاء اللہ جب وہ طے ہو جائیں گے تو اس حوالے سے بھی دیکھ لیں گے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہاں الف نظامی بھائی کیا یہ ہو سکے گا۔ اگر ایسا ہو تو سکائپ کے ذریعے شرکت کی جا سکتی ہے۔ پھر تو نبیل بھائی بھی شریک ہو سکیں گے ۔اور باقی بھی بہت سارے لوگ۔
سکائیپ پر میرے خیال میں صرف تین بندے آپس میں کانفرنس کر سکتے ہیں لیکن میرا خیال ہے جس جگہ پروگرام کرنے کا ارادہ ہے وہاں نیٹ کی سہولت نہیں ہو گی باقی الف نظامی بھائی ہی بتا سکتے ہیں
 
ساجد

محفلین
الف نظامی بھائی ، ابھی ایک گھنٹہ قبل ہی میں عاطف بٹ صاحب سے گفتگو کر رہا تھا اس تقریب میں شرکت کے حوالے سے ۔ آپ کے ابتدائی مراسلے میں تدوین کرتے ہوئے میں نے انہیں بھی ٹیگ کیا ہے یوں یہ دعوت نامہ وہ بھی دیکھ سکیں گے اور کوئی پروگرام سیٹ کر کے آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔
 
جی بہت شکریہ!
 
زین

لائبریرین
بہتر ہوگا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو اس تقریب میں مدعو کیا جائے تاکہ اس کاوش کی خاطر خواہ تشہیر ہو سکے۔
کیا اب تک میڈیا میں القلم تاج نستعلق سے متعلق کوئی خبرشائع یا نشر نہیں ہوئی ؟
 
Top