تمام احباب کی پسندیگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
دوست نے لکھا ہے:
ذرا تحریری نستعلیق پر بھی کبھی ہاتھ صاف کیجیے قادری صاحب۔
دوست یہ تو اسی صورت میں ممکن ہے جب نستعلیق بر
ہاتھ صاف ہو جائے اور
ہاتھ کی اس صفائی میں محسن بھائی کو کمال حاصل ہے اور اگر ہم ہاتھ کی اس صفائی کے فن میں تک ہونے کے لیے ان کے آگے
ہاتھ پھیلاتے ہیں تو وہ بڑی صفائی سے
ہاتھ دکھا کر نکل جاتے ہیں اگر وہ ایسا نہ کریں تو شاید اس ذوق کے حوالے سے میں ان سے بھی
دو ہاتھ آگے ہوں
شارق مستقیم نے لکھا ہے:
قادری صاحب فونٹ تو خاصا "مزیدار" ہے لیکن آپ نے اپنے اضافوں کو پہلے سے موجود الفاظ کی گلفس پر کیوں نہیں ماڈل کیا، مثلاً ڈ اور ذ میں فرق بہت واضح ہے۔
جناب شارق میں اس نشاندھی کے لیے شکر گزار ہوں اس کو درست کرتا ہوں اور پھر اسے دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں
محسن حجازی نے لکھا ہے:
قادری بھائی کمال است!
ایمان سے آپ نے تعریف کردی تو ساری تھکن دو ہو گئی کیونکہ داد تو در اصل وہی ہے جو اہل فن سے ملے اور ہاں اوپر میں نے ہاتھ دکھانا اور ہاتھ سے متعلق دوسرے محاورے محض جملے میں مزاح پیدا کرنے کی غرض سے استعمال کیے ہیں آپ کی ناراضگی مول لینے کے لیے نہیں اس لیے نارض نہیں ہونا
مکی بھائی!
آپ تو اپنے فن میں طاق ہیں
اور ہم آپ کے قائل