القلم جوہر نستعلیق نسخہ دوم کا نمونہ!

آصف اثر

معطل
میری شاکرالقادری صاحب سے پُرزور اصرار ہے کہ اس فانٹ کے اشکال میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے کیوں کہ موجودہ اشکال میں جو حسن ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ کتابت اور مطالعے کے لیے یہ ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان شاء اللہ۔
بہت بہت مبارک ۔
 
شاکرالقادری صاحب ان دونوں کچھ زیادہ ہی مصروف لگ رہے ہیں۔ کسی کو خبر ہے اس فونٹ پہ کتنا کام باقی ہے؟ کب تک ریلیز ہوگا؟

لاہوری طرز پر ہی پاک ڈیٹا والوں کا بھی جوہر نفیس نستعلیق موجود ہے اس لیے اگر شاکر القادری صاحب اس کا نام بدل دیں تو بہتر ہوگا۔ میری طرح بہت سے لوگ نام کی وجہ سے کنفیوژ ہو جاتے ہیں۔
پاک ڈیٹا والوں کے جوہر نستعلیق کا نمونہ یہ ہے۔
12779240_1070512373005207_5454524264051558637_o.jpg

arifkarim
 
آصف اثر

معطل
شاکرالقادری صاحب ان دونوں کچھ زیادہ ہی مصروف لگ رہے ہیں۔ کسی کو خبر ہے اس فونٹ پہ کتنا کام باقی ہے؟ کب تک ریلیز ہوگا؟

لاہوری طرز پر ہی پاک ڈیٹا والوں کا بھی جوہر نفیس نستعلیق موجود ہے اس لیے اگر شاکر القادری صاحب اس کا نام بدل دیں تو بہتر ہوگا۔ میری طرح بہت سے لوگ نام کی وجہ سے کنفیوژ ہو جاتے ہیں۔
پاک ڈیٹا والوں کے جوہر نستعلیق کا نمونہ یہ ہے۔
arifkarim
کیا یہ فونٹ دستیاب ہے؟
 
آصف اثر

معطل
ڈیکو ٹائپ نستعلیق اس وقت سب سے مہنگا مل رہا ہے ۴۰۰ ڈالر کا۔
مائیکروسوفٹ ونڈوز 8 میں شامل نستعلیق فونٹ کی قیمت 150 ڈالر ہے
https://catalog.monotype.com/font/ascender/nastaleeq-asc/regular
arifkarim کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ بنانے کےلیے کتنے گلفس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی بھی زائد(خوب صورتی کے مقصد سے شامل کیے گیے) گلفس کے علاوہ۔
اور ڈیکو ٹائپ نستعلیق فونٹ اگر خرید لیا جائے تو کیا اسے ہیک کیا جاسکتا ہے؟
 
عام طور پر کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ میں 500 سے لیکر 2000 تک گلفس ہوتے ہیں، ڈیکوٹائپ نستعلیق استعمال کرنے کیلئے آپکو پہلے تصمیم خریدنا پڑھے گا، اسکے بعد نستعلیق ، نیز ڈیکو ٹائپ کا نستعلیق فونٹ ٹکڑوں میں بھٹا ہوا ہے، اسلئے اسکو ہیک تو نہیں کیا جاسکتا البتہ نئے سرے سے بنایا جاسکتا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دوستو! آپ کا انتظار بجا لیکن اب میں اپنے آپ کو مزید کام کا متحمل نہیں پاتامیرے پاس اس فانٹ کے دو ورزن تیار ہیں
۱۔۔۔۔ کیریکٹر بیسڈ (جس میں بھائی عبدالمجید نے کرننگ ڈال کر دینے کا وعدہ کیا ہے
۲۔۔۔۔ 23000 لگیچرز کے ساتھ جس میں عارف کریم نے کرننگ ڈالنے کا وعدہ کیا ہے ( لیکن اس سے پہلے میرا کچھ کام باقی ہے)
  • دوستوں نے جو آرا دی ہیں میرے لیے حوصلہ افزا ہیں اور مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ کتابی متن کے لیے یہ بہترین فانٹ ہوگا
  • نام کی تبدیلی کے بارے میں تجویز عمدہ ہے اور ابھی تک نام کے بارے میں فیصلہ بھی نہیں ہوا نام تو ریلیز کے موقع پر ہی فائنل کیا جائے گا البتہ (جوہر) کے لفظ کو اس لیے شامل رکھا ہے کہ ان اشکال کی تیاری میں میرے ایک دوست نے بہت تعاون کیا جن کا نام دین محمد جوہر ہے وہ نامور ادیب اور محقق ہیں اور ایک سہ ماہی پرچہ کے مدیر بھی ہیں ۔ میں فونٹ کے نام میں ان کے نام کو شامل کر کے ان کی خدمت کا اعتراف چاہتا تھا ۔ تاہم اس کے دوسرے طریقے بھی ہیں
 
Top