بقولِ غیر ہے "پشتو" زباں جہنم کیماشاء اللہ خوب ترجمہ مگر نشان زدہ لفظ بڑے اعزاز کے ساتھ صحیح ترجمہ نہیں۔ اس شعر کا پس منظر اگر پیش نظر ہو تو ترجمہ کرنے میں آسانی ہو۔
پشتونوں میں یہ روایت مشہور ہے کہ مغلوں نے چونکہ پشتوں سے ہندوستان کی حکومت چھینی تھی اس واسطے مغل پشتونوں کی تحقیر دربار میں کرتے رہتے تھے اور کہا کرتے کہ پشتو اہل دوزخ کی زبان ہوگی۔ مطلب جو جنت میں جائے گا وہ عربی بولے گا اور جو دوزخ میں جائے گا اسے پشتو سیکھنی ہوگی
اسی پس منظر میں حمزہ شینواری نے یہ شعر لکھا ہے اس شعر میں پشتو لفظ تفاخر، غیرت، غرور اور اونچی گردن کے معنوں میں لیں تو آپ کا ترجمہ صحیح ترجمانی کر سکے گا۔
لفظی ترجمہ یوں ہے
غیر کہتے ہیں کہ پشتو اہل دوزخ کی بولی ہے
میں جنت میں (اپنی پشتو) غیرت کے ساتھ جاؤں گا
۔
بقولِ غیر ہے "پشتو" زباں جہنم کی
مگر میں خلد میں جاؤں گا اس "تفاخر" سے
زبردست۔
بقولِ غیر ہے "پشتو" زباں جہنم کی
مگر میں خلد میں جاؤں گا اس "تفاخر" سے
جناب اس کے لئے فونٹ کی ضرورت بعد میں اور پشتو کی بورڈ کی ضرورت پہلے پڑے گی۔ آپ ان سے کہیں کہ پشتو فونیٹک کی بورڈ انسٹال کریں۔ اگر نہ ملے تو میرا بنایا ہوا کی بورڈ مہیا کیا سکتا ہے۔ ښ شفٹ کیو کی سے لکھا جاسکتا ہےایک پشتو بھائی نے سوال کیا ہے ۔۔۔
iss mein "" DAAL"" aur pakhto wala : Kheen : kaise lekengay
جناب اس کے لئے فونٹ کی ضرورت بعد میں اور پشتو کی بورڈ کی ضرورت پہلے پڑے گی۔ آپ ان سے کہیں کہ پشتو فونیٹک کی بورڈ انسٹال کریں۔ اگر نہ ملے تو میرا بنایا ہوا کی بورڈ مہیا کیا سکتا ہے۔ ښ شفٹ کیو کی سے لکھا جاسکتا ہے
کیا میں اسے جہان قلم یا القلم پر اپ لوڈ کر کے افادہ عام کے لیے جاری کردوں؟یہ رہا لنک