فونٹ القلم خط کمال

اشتیاق علی

لائبریرین
القلم خط کمال
جناب اسلم کمال کا شمار ان لوگوں میں سے ہوتا ہے جنہوں نے خطاطی کو مصورانہ آہنگ سے روشناس کراکے اس میں نئی جدتین پیدا کیں اور نئی طرحیں ڈالیں ان کا ایجاد کردہ خط (خط کمال)کے نام سے مشہور ہوا۔ کچھ روز قبل اردو محفل کے منتظم جناب نبیل نقوی نے خط کمال کو فونٹ میں ڈھالنے کی فرمائش کی تھی لیکن اس خط کے نمونے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی پھر القلم اور محفل کے رکن جناب فہد احمد کیہر﴿ابوشامل﴾ نے اس خط کے نمونے سکین کر کے ارسال کر دیے اور پھر کیا تھا میں نے فورا ان نمونوں سے اشکال اخذ کرنا شروع کیں اور فونٹ تیار کر لیا۔ اور اب میں اس فونٹ کو اس توقع کے ساتھ آپ سب لوگوں کی نذر کر رہا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا اور آپ اس سلسلہ میں اپنی آراء سے نوازیں گے۔
khat-e-kamal1.jpg
اس سلسلہ میں یہ گزارش کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں جتنے خطوط بھی تیار کر رہا ہوں ان کی آفیشل ویب سائٹ جہان قلم ہے اور اگر کوئی صاحب ان فونٹ کو اپنی ویب سائٹ، فورم یا بلاگ پر رکھنا چاہیں تو وہ انہیں اپنے سرور پر اپلوڈ کرنے کی بجائے جہان قلم کا ربط مہیا فرمائیں اس طرح ہمیں اندازہ ہو سکے گا کہ کون سا فونٹ کتنی بارڈائون لوڈ ہوا ہے اور یہ اعداد و شمار میری حوصلہ افزائی کا باعث ہونگے۔
فونٹ کا ربط یہ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ اشتیاق، آپ نے تو واقعی کمال کر دیا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں اور آپ کو اسی طرح کارنامے انجام دیتے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ خط کمال کو فونٹ کے قالب میں ڈھلا دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے میرا ایک پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔
میری ایک تجویز ہے کہ اس فونٹ کی کسی اپڈیٹ میں ویسی ہی منبر و مینار اور دوسری علامات بھی فراہم کر دیں جو کہ اسلم کمال صاحب کی خطاطی میں نظر آتی ہیں۔ اس طرح خط کمال پر مبنی سرورق اور سرخیاں تیار کرنے میں آسانی رہے گی۔ ان علامات کو کسی موجودہ سمبلز فونٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ماشاءاللہ اشتیاق، آپ نے تو واقعی کمال کر دیا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں اور آپ کو اسی طرح کارنامے انجام دیتے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ خط کمال کو فونٹ کے قالب میں ڈھلا دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے میرا ایک پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔
میری ایک تجویز ہے کہ اس فونٹ کی کسی اپڈیٹ میں ویسی ہی منبر و مینار اور دوسری علامات بھی فراہم کر دیں جو کہ اسلم کمال صاحب کی خطاطی میں نظر آتی ہیں۔ اس طرح خط کمال پر مبنی سرورق اور سرخیاں تیار کرنے میں آسانی رہے گی۔ ان علامات کو کسی موجودہ سمبلز فونٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
جی نبیل بھائی بالکل میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ اس مینار والے سٹائل کو بھی فونٹ میں ڈال دوں لیکن میں نے کہا پہلے مطلوبہ کام کر لوں ۔ اس کے لیے خط کمال کا ایک اور ورژن بنا دیں گے۔
نبیل بھائی اور دیگر احباب کا بہت شکریہ۔
 
ماشاءاللہ
اشتیاق بھائی نے تو کمال کردیا، بڑی سرعت ہے آپ کے کام میں۔
فونٹ تو بہت خوبسورت لگ رہا ہے۔ سبحان اللہ
جزاک اللہ بالف الف الف خیر
 

arifkarim

معطل
b122.gif
اشی بھائی۔ آپنے نفیس ویب نسخ کو بیس بنا کر بہت اچھا کام کیا ہے۔ اب آپکو نسخ فانٹس پر 100 فیصد کنٹرول حاصل ہے۔ ایک کام کریں‌کہ اس کے اگلے ورژن میں‌وولٹ میں‌جاکر اعراب کو بھی ٹھیک کر دیں:
b124.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمدصابر

محفلین
b122.gif

اشتیاق بھائی مجھے نہیں معلوم عارف کریم نے ی کونسی استعمال کی ہے اور آپ نے کونسی۔ بہرحال دونوں کے نقطوں میں فرق ہے۔
khat-e-kamal1.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
اشی! بہت خوب کام کیا ہے آپ نے میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ اس فونٹ کے دوسرے ورزن کے لیے اشکال کا نمونہ میں فراہم کرونگا
سو یہ نمونہ حاضر ہے میں نے اس سلسلہ میں جو گرافکس بنائے ہیں ان کی کورل فائل آپ کو میل کر رہا ہوں اور یہاں پر صرف نمونہ پوسٹ کر رہا ہوں
kamal.png
 

فہیم

لائبریرین
نہیں آپ اس سے زیادہ کچھ نہ کہیں۔
سانس پھول جائے گی۔
بڑھاپے میں ہوجاتا ہے اکثر ایسا۔




اور اشتیاق بھائی۔
میری جانب سے ڈھیروں مبارک باد قبول کیجئے۔
یہ جملہ آپ پر بھی پوری طرح فٹ ہوتا ہے۔
آگیا اے تے چھاگیا اے ٹھاہ کرکے:)
 

ابوشامل

محفلین
برادر اشتیاق! مجھے خوشی کے ساتھ حیرت بھی ہے کہ آپ نے اتنا اچھا فانٹ اتنی جلدی تیار کر دیا۔ اللہ آپ کو مزید کام کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور ساتھ میں فونٹ سازی میں آپ کا شوق و لگن بھی برقرار رکھے۔ یہ فونٹ اسلم کمال صاحب کو زبردست خراج تحسین ہے۔
 
Top