القلم شکستہ فونٹ

ابوشامل

محفلین
شاکر بھائی آج کل تو آپ کمال پر کمال دکھا رہے ہیں، خط بہت خوب ہے، البتہ مجھ ناچیز کی رائے میں "ی" کو بہتر بنایا جاسکتا ہے کیونکہ موجودہ حالت میں "ر" سے بہت زیادہ مشابہ ہے۔ ان کے علاوہ اور کن فونٹس پر کام کررہے ہیں؟
 

راج

محفلین
میں بھی ابو شامل کی رائے سی متفق ہوں-
واقعی ی اور ر میں فرق کرنا مشکل ہے-
آپ سے گذارش ہے کہ ی کو اپنی اصلی شکل دینے کی کوشش کریں- تاکہ ی کی خوبصورتی قائم رہے-

ویسے آپ نے تو ہم سب کا دل جیت لیا- کیا خوب کام کیا ہے آپ نے اردو کے لئے-
پورا کے پورا زخیرہ تیار کر دیا آپ نے اردو فونٹ کا- میں تو ہمیشہ انتظار میں رہتا ہوں کہ کب آپ کا کوئی نیا فونٹ آئے- اور میں اسے حاصل کر سکوں- اُمید کرتا ہوں مستقبل میں بھی آپ اور بہت سے فونٹ کو ہمارے ساتھ بانٹیں گے- اور اسی طرح اردو کی خدمت کرتے رہیں گے-
آمین
 

دوست

محفلین
محسن بھائی سے ایک سوال یہ فونٹ لینکس پر نہیں چلتے۔ کیا اس کی کوئی وجہ بتا سکتے ہیں؟
ویسے قادری صاحب کی کوششیں لاجواب ہیں۔
 

راج

محفلین
ایک گذارش اور ہے شاکر بھائی-
آپ جب بھی نیا فونٹ ہمیں دیتے ہیں تو اس کو الگ سے ڈاونلوڈ کے لئے دیا کریں- کیوں کہ پہلے کے فونٹ تو ہمارے پاس موجود ہے - اور ساتھ ہی نئے لوگوں کے لئے جو پہلی بار آئیں ہیں، ان کے لئے آپ مکمل فونٹ پیکیج بھی ڈاونلوڈ کے لئے رکھیں-
تاکہ ہمیں ہر بار پورا پیکیج ڈاونلوڈ نہ کرنا پڑے- خاص طور پر مجھ جیسے کے لئے جس کی کمپنی میں مونیٹرنگ ہو رہی ہے کہ کون کتنا ڈوانلوڈ کرتا ہے نیٹ سے-
مجھے اُمید ہے آپ کو میری بات سمجھ میں آئی ہوگی کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں-
شکریہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
تمام لوگوں کی جانب سے اس پذیرائی کے لیے شکر گزار ہوں
لیکن محسن بھائی کی داد پاکر کچھ شرمندہ شرمندہ سا ہو جاتا ہوں
کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ وہ میرے اس کام کی حقیقت کو جانتے ہیں دراصل یہ کوئی کام نہیں
کام تو انکا ہے یعنی نستعلیق
موجودہ شکستہ کو نستعلیق نہیں بلکہ نسخ فونٹ کے ٹیمپلیٹ میں بنایا گیا ہے اس لیے اس میں حروف "ج چ ح خ" وغیرہ کی نشست و برخاست حسب دلخواہ نہیں ہو رہی اور مجھے ان حروف کی درمیانی اشکال کو حروف " ع غ ف ق" وغیرہ کی درمیانی اشکال سے بچانے میں خاصی دشواری ہوئی اگر مجھے نستعلیق فونٹ کے اصولوں کی کچھ شدھ بدھ ہوتی تو یہ "شکستہ" بہت بہتر ہو جاتا موجودہ صورت میں یہ "شکتہ" کچھ نستعلیق کچھ نسخ اور کچھ رقاع کا آمیزہ سا ہے اور روایتی خط شکستہ ﴿دستخطی یا تحریری﴾ کی مکمل طور پر صورت گری نہیں کرتا تاہم اس کے قریب ترین ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکستہ میں ی کو اسی سٹائل میں لکھا جاتا ہے لیکن آپ لوگوں کی بات بھی درست ہے میں اس کی "ر" کے ساتھ مشابہت کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں
 

فرضی

محفلین
لاجواب۔ شاکرالقادری صاحب واقعی کمال پر کمال دکھا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے
 

الف عین

لائبریرین
کسی اور موضوع۔۔ یعنی شاکر صاحب کے ہی کسی فانٹ کے سلسلے میں انھوں نے اپنے باکس ڈاٹ نیٹ کا لنک دیا تو تھا، اور ان کے سارے فانٹس وہاں ہی ملنے چاہئے۔ میں بھی کاہل ہوں، یہاں اطلاع دے رہا ہوں، لیکن خود ڈھونڈھ کر ربط نہیں دیتا۔۔۔
 
کسی اور موضوع۔۔ یعنی شاکر صاحب کے ہی کسی فانٹ کے سلسلے میں انھوں نے اپنے باکس ڈاٹ نیٹ کا لنک دیا تو تھا، اور ان کے سارے فانٹس وہاں ہی ملنے چاہئے۔ میں بھی کاہل ہوں، یہاں اطلاع دے رہا ہوں، لیکن خود ڈھونڈھ کر ربط نہیں دیتا۔۔۔
جناب یہی کیا کم ہے کہ آپ ہماری خطوط کا جواب دے رہے ہے
ویسے جب بھی ملے آپ کو تو یہاں ضرور پوسٹ کیجئے گا۔
بہت بہت شکریہ اللہ حافظ:)
 
Top