اعجاز اختر نے کہا:
حنا، مسئلہ دو کا حل پیش ہے۔
ان پیج ایک مخصوص پروگرام ہے جو تقریباً نوے عدد فانٹس استعمال کرتا ہے نستعلیق میں، اور یہ سارے فانٹ لیٹن ہی ہیں، یعنی انگریزی حروف کی میپنگ میں ہی اردو کے مکمل لگیچرس، حروف کے مرکباتِ ڈالے گئے ہیں اس میں۔ یہاں جب تم ٹائپ کرتی ہو تو یہ یونی کوڈ اردو تحریر ہے، اس میں الف کی میپنگ الف سے ہی ہے۔ اس قسم کے فانٹس یونی کوڈ اور اوپن ٹائپ فانٹس کہے جاتے ہیں۔ ان کو استعمال بھی اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب آپ کا کمپیوٹر اردو ٹائپ کرنا کا اہل ہو۔ یعنی سپورٹ بھی ہو، اور کی بورڈ بھی۔ آپ اردو زبان منتخب کریں اور ٹائپ کریں۔ اور اس تحریر پر ورڈ یا اس قسم کے دوسرے پروگرامس جن میں فانٹ کا انتخاب ممکن ہے، اس میں جو فانٹ چاہیں منتخب کریں۔ نستعلیق میں اب تک چار عدد فانٹس دستیاب ہیں۔ کرلپ کا نفیس نستعلیق، پاک نستعلیق محسن حجازی کا، سی ڈیک ہندوستان کا نبیل اور عباس ملک کا فجر نوری نستعلیق۔
ان کے علاوہ تزئینی فانٹس بھی بہت سے ہیں جو نسخ نما ہیں۔ اردو لائف ڈاٹ کام کے بھی بہت سے اس قسم کے فانٹس ہیں اور اب یہاں ہنارئ شاکر القادری صاحب نے ڈھیر لگا دئے ہیں۔ ان سب کو استعمال کرنے کے لیے اردو زبان میں ٹائپ کرنا ضروری ہے۔ یہاں محفل کا ویب پیڈ یا نبیل کے دوسرے آف لائن اڈیٹرس یا ان جو ایف سی کے اور ٹائنی ایم سی اڈیٹر، ان سب میں بھی بغیر اردو سپورٹ انسٹال کیے ٹائپ کیا جا سکتا ہے اور ویب پیجیز بنائے جا سکتے ہیں۔ یا کاپی اور پیسٹ کر کےو ورڈ میں لے جائیں، اور وہاں اپنا من چاہا یونی کوڈ فانٹ لگا دیں اپنی تحریر میں میں۔
ایک اور ضروری بات۔
ورڈ یا اوپن آفس میں فانٹ کے ڈائلاگ باکس میں دو حصے ہوتے ہیں (جب اردو سپورٹ کا اضافہ ورڈ اور ونڈوز میں کر دیا جائے تو)۔ ایک لیٹن سکرپٹ فانٹ اور دوسرا کامپلیکس سکرپٹ فانٹ۔ اردو کے سارے فانٹس کامپلیکس والے خانے میں منتخب کئے جانے چاہیے۔
لو اتنا لمبا لیکچر ہو گیا، اب تالیاں تو بجا دو!!!
اور ہاں، اپنی دستخط میںاقبال کے شعر کو تم نے پھر غلط لکھا ہے
درست یوں ہونا چاہیے:
شاہیں تری پرواز سے۔۔۔۔ (نہ ہی ت ے ر ی)
تو بازوئے پر سے اسے کچھ اور ہوا دے
کیا انداز ہے سب سے پہلے تو آپ نے کہا تالیاں
میں تالیوں کی جگہ پر طبل بجاتی ہوں
آپ کے اس قدر قیمتی پوسٹ پر یقینا لفظ شکریہ بہت ہی کم تر ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔
اچھا کیا بات ہے کچھ حقیقتیں تو آج ہم پر کھل رہی ہیں
مجھے ایک بات بتائیں جب ہم اپنا ویب پیج بنائیں گے تو کیا ہمیں
ان پیج کی طرح نستلیق فونٹ نظر آئے گا یعنی دوسرے جن کے
کمپیوٹر میں یہ فونٹ انسٹال نہیں ہے ؟؟؟
دوسری بات ہم ورڈ میں اردو کی سپورت کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور کیا اس میں بھی اردو نستعلیق کام کرے گا
شکریہ صرف تکلفآ