! القلم قرآن فانٹ ، ریلیز !

arifkarim

معطل
ہم لوگ ایک عرصہ دراز سے برصغیری رسم الخط میں ایک قابل استعمال اوپن ٹائپ فانٹ کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ گو کہ سلیم فانٹ اور نور ہدایت فانٹ ایک اچھی کاوش ہے لیکن ان میں کشیدہ جیسے فیوچرز اور ایڈوانسڈ اسپیسنگ مسنگ ہیں۔ نیز علامات کے بھی مسائل ہیں۔ دوسرا انکی خطاطی ہمارے ہاں رائج قرآنی خطاطی کے قوانین سے قدرے مختلف ہے۔
خاکسار نے کچھ عرصہ قبل سلیم فانٹ کی بیس پر آج قرآنی فانٹ بنایا تھا، لیکن بعض مجبوریوں کے باعث اسے ریلیز نہ کرسکا۔۔۔۔ مگر میں آپ سب کو مایوس نہیں کرنا چاہتا تھا سو میں نے اور شاکرالقادری بھائی نے ملکر اسی فانٹ میں قرآن پبلشنگ سسٹم کے فانٹس کی اشکال شامل کرنا کا سوچا اور کچھ ہی عرصہ میں یہ فانٹ پایہ تکمیل ہوا:
القلم قرآن فانٹ
a180.gif
فی الحال اس میں متعدد بگز مثلا بعض الفاظ کا درست نہ جڑنا اور اعراب کا آپس میں ٹکراؤ وغیرہ موجود ہیں، جنہیں ہم دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ آپ لوگ کم از کم اسکے پہلے ورژن کو ٹیسٹ کرکے دیکھیں کہ یہ آپکو کیسا لگتا ہے:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Al Qalam Quran.rar

اگر آپ کو یہ پسند آئے تو ہمیں دعا دیں، اور ہمارے قرآنی پراجیکٹ میں بھی ایک آدھ سورہ کا عطیہ دے دیں، شکریہ :)

نوٹ: چونکہ یہ فانٹ یونیکوڈ قرآن پراجیکٹ کا حصہ ہے، اسلئے اسے اسی زمرے میں ریلیز کیا گیا!
 

ابوشامل

محفلین
اسکرین شاٹ سے بہت اعلی کاوش لگتی ہے۔ اللہ آپ کی اس محنت کو قبول و منظور فرمائے اور اس کا اجر آپ کو دنیا و آخرت میں عطا فرمائے۔ ہم سب آپ کے لیے دعا گو ہیں۔
 
بہت خوب شاکرالقادری صاحب اور عارف کریم برادر آپ کا فونٹ برصغیری یونیکوڈ قرآن پراجیکٹ کی راہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ اللہ عز و جل آپ دونوں احباب کی محنت کو قبول فرمائے اور آپ احباب کو دنیا و آخرت میں اجر عظیم سے نوازے۔ آمین
 

باسم

محفلین
الحمد للہ قراٰن فونٹ جاری ہوگیا
عارف کریم بھائی اور شاکر القادری صاحب اور جس کسی کی بھی اس فانٹ میں کچھ محنت ہے سب کو اللہ تعالٰی اجر عظیم سے نوازیں۔
ان شاء اللہ اب قراٰن پروف ریڈنگ پروجیکٹ میں تیزی آئے گی۔
اسی بات کو دہراؤں گا کہ اس پروجیکٹ میں کچھ نہ کچھ حصہ ضرور لیجیے تاکہ یہ کام جلد مکمل ہوسکے۔
جب یہ مزید بہتر شکل میں آجائے تو اس کا ان پیج ورژن بنانے کا بھی سوچیے گا کیونکہ ہمارے ہاں دینی کتب میں قرانی آیات اور احادیث کیلیے اچھے فونٹ استعمال نہیں ہوتے۔
فونیٹک کی بورڈ سے لفظ اللہ درست لکھا جا سکتا ہے؟
 

arifkarim

معطل
تمام دوستوں کا فانٹ پسند کر نے کا شکریہ، انشاءاللہ جلد ہی اسکا نیا ورژن جاری کریں گے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اس فونٹ کا سکرین شارٹ جو عارف کریم نے مہیا کیا ہے اس میں کچھ مسائل نظر آرہے ہیں ایم ایس ورڈ 2007 کی کچ ترتیبات کی وجہ سے تھے جبکہ فونٹ اس سکرین شارٹ سے کہیں زیادہ بہتر ہے
نیا سکرین شارٹ دیکھیئے


alhamdfe4lt5.gif
 

arifkarim

معطل
اس فونٹ کا سکرین شارٹ جو عارف کریم نے مہیا کیا ہے اس میں کچھ مسائل نظر آرہے ہیں ایم ایس ورڈ 2007 کی کچ ترتیبات کی وجہ سے تھے جبکہ فونٹ اس سکرین شارٹ سے کہیں زیادہ بہتر ہے
نیا سکرین شارٹ دیکھیئے


alhamdfe4lt5.gif

میں نے اس میں کچھ مزید مسائل بھی دیکھے ہیں۔ ان کو درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 
Top