القلم قرآن فانٹ فار ویب اپڈیٹ، بمع کیبورڈ و متن!

arifkarim

معطل
السلام علیکم ،
میں اس تھریڈ میں القلم قرآن فانٹ فار ویب ریلیز کر چکا ہوں۔ اس ریلیز کے بعد کلین ٹچ کے شاہد عارف صاحب کی طرف سے متن و فانٹ میں کچھ مسائل کا اظہار کیا گیا تھا۔ جس پر کچھ عرصہ کے تبادلہ خیال کے بعد اتفاق رائے سے قابو کر لیا گیا ہے۔ الحمدللہ
یہ ریلیز خاص طور پر کلین ٹچ کے خزائن الہدایت سافٹوئیر کے ویب و ڈیسکٹاپ ورژن کو مد نظر رکھ کر جاری کی جا رہی ہے۔ خاص تبدیلیاں:

۔فانٹ کا نام: Al Qalam Quran 2 اور Al Qalam Quran 2A رکھ دیا گیا ہے۔ تا کہ خزائن الہدایت کے پہلے ورژن والے متن کیساتھ کلیش نہ ہو!
۔دو سطور کے درمیان اضافی فاصلہ
۔متن میں بعض جگہوں پر علامت حاشیہ کی دوسری اشکال کا اضافہ


مختلف براؤزر میں‌نمونہ جات:
b131.gif

b132.gif

b133.gif

b134.gif

اوپرا اور گوگل کروم میں آنے والے مسائل (آیات کے نشانات) کا تعلق سافٹوئیر کمپیٹیبلیٹی سے ہے۔ مجھے یاد ہے کہ فائر فاکس کے پرانے ورژنز میں بھی یہی مسئلہ تھا، جس پر بگ فائل کرنے پر اسکو درست کر دیا گیا۔ امید ہے دوسرے سافٹوئیر ونڈرز اس پر توجہ دیں گے۔
انشاءاللہ ہمارا اگلا وژن مکمل متن قرآنی کو لگیچر بیسڈ کرنا ہوگا۔ جس سے اسکی خوبصورتی میں کہیں گنا اضافہ ہوگا۔ خاکسار تمام دوستوں و رضاکار کارکنان کا تہے دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے اس کٹھن کام کی تکمیل کیلئے رات و دن محنت کی۔
ریلیز میں شامل کر دہ فائلوں میں ؛اپڈیٹڈ فانٹس، متن قرآنی مختلف فارمیٹس(ورڈ، ایچ ٹی ایم ایل، ریچ ٹیکسٹ)، یونی اسکرائب کا وولٹ شپڈ ورژن و ریپلیس کا طریقہ، نیز خزائن الہدایت کیبورڈشامل ہے:
Keyboard%20Map.jpg
ریلیز کا ربط:
http://www.alqlm.org/forum/downloads.php?do=file&id=231
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابو ثمامہ

محفلین
اللہ تعالى سى دعا ہے كہ آپ حضرات كى اس خدمت قرآن كو قبول فرمائے اور دنيا وآخرت میں رفع درجات كا سبب بنائے...........آمين يا رب العالمين......
 
Top