! القلم قرآن فانٹ کا ورژن 2،0 ریلیز!

arifkarim

معطل
آجکل محفل پر بہت سے قرآنی خطوط پر کام ہو رہا ہے۔ اسلئے کچھ دوستوں کی خواہش پر القلم قرآن فانٹ کا اپڈیٹ مہیا کیا جا رہا ہے۔ پچھلے دنوں ۣۣ’’کلین ٹچ‘‘ صاحب نے کچھ غلطیوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔ ان کا بھی اژالہ کیا گیا ہے۔ یہ اپڈیٹ ’’القلم قرآن کیبورڈ‘‘ کیساتھ کام کرے گا، جو کہ آج ہی ریلیز کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
تبدیلیاں:
۱۔ عربی ’’جزم‘‘ کی شکل میں تبدیلی۔ اسکی یونیکوڈ ویلیو ہے: U+06E1
۲۔’’نم‘‘ لگیچر کی دُرستگی
۳۔ قرآنی علامات یا رموز اوقاف کے نظام میں بہتری۔ اب مختلف اسپیسز کی بجائے صرف spacebar کو متعدد بار دبانے سے مطلوبہ علامات حاصل ہو سکتی ہیں:

b140.gif

لنک:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Alqalam Quran 2.rar
 
الف عین

لائبریرین
گول ۃ اب بھی شامل نہیں ہے۔ ان پیج سے کنورٹ کرنے ہر یہی ۃ کنورٹ ہوتی ہے، اس لئے یہ سوچنا بھی ضروری ہے کہ اردو والی ۃ بھی ہو، صارف، اور میرے جیسے صارف ، محض ٹائپ نہیں کرتے ہیں جو القلم قرآن کی بورڈ بھی استعمال کریں۔ میرے لئے یہ اب بھی بے مصرف ہے۔ آکر وولٹ ورک میں ۃ کی ہی دو ویلیوز کیوں نہیں دی جا سکتیں؟
 
یہ چونکہ عربی قرآن کا فانٹ ہے۔ اسلئے اردو قدریں اسکیپ کر دی تھیں۔ القلم قرآن کیبورڈ محض قرآنی علامات کیلئے ہے۔ آپ بیشک نہ استعمال کریں:)
وولٹ ورک کے بغیر بھی اردو قدریں شامل کی جا سکتی ہیں۔ میں ابھی اردو والی گول ۃ ڈال کر اپلوڈ کرتا ہوں!
 
عارف بھائی اگر ذرا سا بھی فکس کیا ہے تو ورژن نمبر تو بدل ہی دینا چاہئے تھا۔ میجر ورژن سہی مائنر تو کرنا ہی چاہئے تھا۔ اسے 2.1 کر دیتے۔ ورژن نمبر کا کام ہی یہی ہوتا ہے۔

خیر یوں تو یوں ہی سہی۔
 
خیر یہ کوئی اُتنا بڑا فکس نہیں تھا کہ فانٹ کو نیا نمبر دیا جاتا۔ یہ محض اعجاز انکل کی خواہش پر تبدیلی کی گئی تھی۔۔۔:)
 
umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم،
ایک مسئلہ درپیش ہے، جب اس فونٹ میں آیۃ لکھنا چاہ رہی ہوں تو اس طرح لکھا جاتا ہےآی ۃ ہے۔

والسلام
 
ذیشان حیدر

محفلین
جی ہاں قرآن کے متعلق بنائے گئے اکثر فونٹس میں یہی مسئلہ آرہاہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں بھی عطاری فونٹ میں‌لکھے گئے قرآن کی ضرورت پیش آئی ہے۔
 
سویدا

محفلین
یہ مسئلہ کی بورڈ یا غالبا یونی کوڈ کے پس پردہ نمبروں‌کی وجہ سے ہے
میں‌خود انہی مسائل سے دو چار ہوں‌آج کل
 
الف عین

لائبریرین
قرآنی فانٹس استعمال کرتے وقت عربی کی ی اور ۃ استعمال کریں تو یہ دقت نہیں آئے گی۔ اردو دوست کی بورڈ میں یہ آلٹ جی آر آئی پر ہے۔ عربی ی، عربی ۃ شاید نہیں۔
 
گل خان

محفلین
بہت شکریہ جناب،،،،،،،جزاک اللہ۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو مزید ترقی عطا فرمائے۔آمین
 
Top