فونٹ القلم محب علوی فانٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
محفل اور القلم کے اراکین کیلئے ایک اور نئے فانٹ کی خوشخبری دینا چاہتا ہوں۔ پیش خدمت ہے القلم محب علوی فانٹ ۔ یہ فانٹ ایک فارسی فانٹ کی طرز کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ محفل کے ایک رکن نے کئی بار مجھ سے ھ ہ میں فرق کرنے کر بارے میں سوال کیا تھا ۔ مگر میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ بعض فانٹ جن میں ھ اور ہ میں فرق نہیں ہے بہت زیادہ رائج ہیں ۔ مثال کے طور پر ان پیج کا بمبے بلیک ۔ اس فانٹ میں صرف کسی لفظ کے آخر میں ہ یا شروع میں ہ استعمال ہوتی ہے ۔ اور درمیانی شکل اور ھ کے جیسے ہی ہوتی ہے۔ بس میں نے بھی اسی فانٹ کے سانچے کو اپنایا ہے ۔ چونکہ ہ کی پہلی اور درمیان والی اشکال ملانے سے ہے صحیح طور پر لکھا نہیں جاتا ہے اس لیے ھ ہی بہتر ہے ۔
البتہ تمام اراکین کو اردو کی دنیا میں ایک اور نئے فانٹ خط کے اضافے کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
سکرین شارٹ
mohibalvifont.jpg

اردو ویب سے ڈاؤنلوڈ کیجئے۔
القلم سے ڈاؤنلوڈ کیجئے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ ماشاء اللہ! انتہائی خوبصورت فونٹ ہے۔ اردو فونٹ کی دنیا میں ایک اور قابل ستائش اضافہ۔
اشتیاق صاحب! آپ کے فونٹس میں ہ اور ھ کا فرق نہیں ہے مثلاً "جہانم" کی ہ یہاں ھ میں تبدیل ہو کر اسے "جھانم" بنا دیتی ہے۔ کیا یہ کسی طور ممکن ہے تا کہ "دھان" اور "دہان" وغیرہ کا فرق ملحوظ خاطر رکھا جا سکے؟
 
فاتح بھائی میں نے اسی لیے اپنے پہلے پیغام میں بتا یا تھا کہ ہ سے جب ایسے فانٹس میں ہے لکھتے ہیں تو ہے کی صحیح شکل نہیں بنتی اور فانٹ ایک جعلی سی شکل بنا دیتا ہے جسے موجودہ ہے کی شکل کے مطابق ہے نہیں پڑھا جاتا ۔ اس لیے میں نے ہ کی ابتدائی اور درمیانی شکل میں ھ ہی ڈال دی ہے ۔
نمونہ دیکھ لیجئے۔
hay.jpg
 
دوست

محفلین

جناب یہ یاد رہے کہ اردو میں ہ اور ھ کی املاء میں فرق ہے۔ اس لیے املاء کے نقطہ نظر سے یہی کہوں گا کہ ہ کو ہ ہی رہنے دیا جائے۔ ھ اردو میں ھ زدہ آوازیں جیسے چھ وغیرہ بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ- اشی۔ بمبے بلیک کی بجائے اور بہت سے فانٹس موجود ہیں۔ انکو کیوں نہیں استعمال کرتے؟
 
جناب بہت خوب صورت اور شاندار فونٹ ہے۔ شکریہ آپ کی زحمات کا۔

لیکن پھر عرض کروں گا کہ اگر آپ فونٹس میں جیسا کہ دوست اور فاتح صاحبان نے فرمایا، ہ کو ہ ہی رہنے دیں، بہتر ہو گا، اگر فارسی ہوتی یا عربی تو کوئی مسئلہ نہ تھا، لیکن اردو میں بہت فرق پڑتا ہے۔ باقی آپ خود ماہر فن ہیں، بہتر جانتے ہیں۔
اگر تصویر کے مطابق ہی کردیا جائے، بہتر ہوگا۔ یہ میری ناقص رائے ہے۔

مزید یہ کہ فونٹ بہت عمدہ اور شاندار ہے۔
جزاک اللہ بالف خیر، ان شاء اللہ
شکریہ
 
بہت بہت شکریہ شاکر صاحب جو میرے صرف ایک دفعہ خواہش ظاہر کرنے پر اتنی مستعدی اور سرعت سے فانٹ بنا بھی ڈالا۔

خدا کرے زور فونٹ اور زیادہ
 
الف عین

لائبریرین
فانٹ تو اشتیاق نے بنایا ہے محب۔ البتہ شاکر بھائی اوور آل سپر وائزر کا رول نبھا رہے ہیں میرے خیال میں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
فانٹ تو اشتیاق نے بنایا ہے محب۔ البتہ شاکر بھائی اوور آل سپر وائزر کا رول نبھا رہے ہیں میرے خیال میں۔
جی چاچو میری رہنمائی شاکر بھائی کر رہے ہیں ان کے ساتھ کام کر کے کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اور بھر پور مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔
 
اعجاز صاحب میری شاکر صاحب سے بات ہوئی تھی اور انہوں نے میری خواہش پر یہ فانٹ بنوایا ہے مگر واقعی اشتیاق صاحب نے بہت محنت کی ہے اور واقعی داد کے مستحق ہیں۔
 
Top