فونٹ القلم محفل فونٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو محفل پر میرے چند دوستوں نے مجھے ایک خط کے نمونے فراہم کیے تھے۔ اور ان کی یہ خواہش تھی کہ میں ان نمونوں پر مشتمل ایک فونٹ بناؤں ۔ قریب تین دن پہلے یہ نمونے میں نے اکٹھے کیےاور ساتھ ہی ان پر کام شروع کر دیا ۔ اب اللہ کے فضل و کرم سے یہ فونٹ بن کر تیار ہو چکا ہے ۔ میری ذاتی خواہش ہے کہ اس فونٹ کا نام القلم محفل فونٹ رکھوں۔ کیونکہ اردو محفل کے کئی اراکین نے اس کی فرمائش کی تھی ۔ اس لیے میں نے اس کا نام القلم محفل فونٹ رکھنا ہی مناسب سمجھا ۔ امید ہے کہ یہ فونٹ بھی آپ لوگوں کو پسند آئے گا ۔ ٕ

mehfil.jpg

القلم محفل فونٹ
 

مدرس

محفلین
بہت خوب
آپ کے کام کی تیز رفتاری کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا
لکھا ئی کی خوبصورتی کے لئے جوقومے وغیرہ یا بیل بوٹے بھی اگر فونٹ میں شامل ہوں‌تو افادیت بڑھ جائے گی
جزاک اللہ خیرا ۔۔۔۔اشتیاق علی بھائی
کیا یہ ممکن نہیں‌کہ ان نئے آنے والے تمام فونٹ کو ان پیج پر بھی استعمال کیا جاسکے
 

مدرس

محفلین
اشتیاق بھائی
میرے پاس کچھ عربی فونٹ ہیں‌لیکن کمپیوٹر میں صحیح طور کا م نہیں‌کرتے بلکہ کرتے ہی نہیں‌
کیا آپ کچھ مدد کریں‌گے؟
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جی مدرس بھائی آپ بتائیے کون سے عربی خط ہیں۔ میں انہیں صحیح کر دوں گا ۔ مجھے ذپ کر دیجئے یا ای میل کر دیجئے گا ۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں عرصے سے ایک آئیڈیا ہے کہ سادہ پن یا پوائنٹر سے نستعلیق میں لکھوا کر اس کا فونٹ بنایا جائے۔ ایسا پین جس میں ٹکا نہ لگا ہو۔ کیا مجھے کوئی دوست ان بنیادی اشکال کی تصاویر فراہم کرسکتا ہے جو میں پینٹر سے لکھوا سکوں؟ میرے ایک عزیز پینٹر کا کام کرلیتے ہیں اور اچھے خطاط ہیں۔ ان سے کاغذ پر وہی اشکال لکھوا کر میں سکین کرکے فراہم کرسکتا ہوں۔ آگے اشتیاق بھائی یا کوئی اور دوست کام کرسکتے ہیں۔
وسلام
 
Top