القلم نبیل فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
انتساب

اردو محفل کے منتظم اعلی نبیل نقوی
کے نام
۔۔۔۔۔

اسی ک۔۔۔ے نام سے می۔ں انتس۔۔اب ک۔۔رتا ھ۔۔۔وں
کہ جس کے دم سے ہیں محفل کی رونقیں قائم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[



alqalamnabeelfont11gf8.gif


 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب، یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔
ماشاءاللہ بہت خوبصورت فونٹ تیار کیا ہے آپ نے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب، یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔
ماشاءاللہ بہت خوبصورت فونٹ تیار کیا ہے آپ نے۔
شکریہ نبیل!
اس فونٹ کا ربط اردو محفل کے ڈاٶن لوڈ سنٹر میں بھی اپلوڈ کر دیا ہے جو منظوری کا منتظر ہے
مجھے لگتا ہے کہ یہ فونٹ اردو محفل پر ارسال کیے جانے والے مراسلوں میں شہ سرخیاں لکھنے کے لیے بہت موزوں ہوگا اگر اسے ایڈیٹر میں شامل کر دیا جائے
 

الف عین

لائبریرین
زبردست شاکر بھائی۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ بس بات یہ دوسری ہے کہ نبیل نام کا نستعلیق فانٹ پہلے ہی سے موجود ہے۔ وہ جِسٹ نبیل ہے، یہ القلم نبیل۔۔ لیکن جسٹ نبیل کو بھی عام طور پر محض نبیل ہی کہا جاتا ہے۔
 
واہ۔ سبحان اللہ عزوجل۔ بہترین شاکر انکل ۔ خدا آپ کو دونوں جہاں کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ (امین)۔
ایک بہت ہی لاجواب و خوبصورت فانٹ کا اردو کی تاریخ میں اضافہ۔
ماشاء اللہ عزوجل

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انتساب

اردو محفل کے منتظم اعلی نبیل نقوی
کے نام
۔۔۔۔۔

اسی ک۔۔۔ے نام سے می۔ں انتس۔۔اب ک۔۔رتا ھ۔۔۔وں
کہ جس کے دم سے ہیں محفل کی رونقیں قائم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[



alqalamnabeelfont11gf8.gif



السلام علیکم

بہت خوبصورت لگ رہا ہے ، دلی مبارک باد !
 

ہمسفر

محفلین
واہ واہ کیا بات ہے جناب
بہت کمال کی چیز بنائی ہے آپ نے
کیا فن کمال عطا فرمایا ہے رب نے آپ کو
اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے آمین

نبیل بھائی کی پوسٹس سے خوشی ٹپکتی محسوس ہو رہی ہے ہاہا ہا جزاک اللہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
زبردست شاکر بھائی۔۔ اللہ أپ کو جزائے خیر دے۔ نس بات یہ دوسری ہے کہ بیل نام کا نستعلیق فانٹ پہلے ہی سے موجود ہے۔ وہ جِسٹ نبیل ہے، یہ القلم نبیل۔۔ لیکن جسٹ نبیل کو بھی عام طعر پر محض نبیل ہی کہا جاتا ہے۔
اعجاز بھائی!
اس سے پہلے کے نبیل ناراض ہوں جائیں اوپر والی پوسٹ میں فورا ایک نقطے والے نون کا اضافہ کرلیں:grin:
 

خاور بلال

محفلین
شاکر صاحب
اس کاوش پر مبارکباد

دیدہ زیب ہے اور پڑھنے میں آسان ہے۔ الفاظ کے درمیان مناسب فاصلہ آنکھوں کو جچ رہا ہے خاص کر جو سائز آپ نے نمونے کے لیے منتخب کیا ہے وہ اس فونٹ کے لیے نہایت موزوں لگ رہا ہے۔

ایک توجہ دلانی ہے کہ کچھ الفاظ مثلا انتہائی کئی نئی وغیرہ میں ہمزہ بہت چھوٹی ہے اور اس کاوزن ایک نقطے سے بھی کم محسوس ہورہا ہے۔ جبکہ واشگاف اور واشکاف میں ک اور گ کے درمیان فرق نمایاں نہیں ہے۔

جو کمی میں نے محسوس کی ہے کیا واقعی یہ درست ہے اس کا بہتر فیصلہ تو آپ ہی کرسکتے ہیں۔ بہر حال بہت تگڑا فونٹ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر صاحب۔۔ شکریہ ٹائپو کی طرف توجہ دلانے کا۔ ویسے نبیل کو بھی علم ہے کہ میں جلدی ٹائپ کرنے کی کوشش میں ہت اغلاط کرتا ہوں۔ لیکن کہیں یہ ’آ بیل مجھے مار‘ نہ سمجھا جائے اس لئے تدوین کر دی ہے۔۔۔
ک اور گ کے مرکزوں میں‌واقعی بہت کم فرق ہے۔ یوں کہیں کہ گ کا دوسرا مرکز بہت موہوم ہے۔ ذرا اس کی اصلاح کر دیں۔ ہمزہ تو شاید چل جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک توجہ دلانی ہے کہ کچھ الفاظ مثلا انتہائی کئی نئی وغیرہ میں ہمزہ بہت چھوٹی ہے اور اس کاوزن ایک نقطے سے بھی کم محسوس ہورہا ہے۔ جبکہ واشگاف اور واشکاف میں ک اور گ کے درمیان فرق نمایاں نہیں ہے۔

ک اور گ کے مرکزوں میں‌واقعی بہت کم فرق ہے۔ یوں کہیں کہ گ کا دوسرا مرکز بہت موہوم ہے۔ ذرا اس کی اصلاح کر دیں۔ ہمزہ تو شاید چل جائے۔
توجہ دلانے کے لیے شکر گزار ہوں اصلاح کر کے فونٹ کے ربط کی تازہ کاری کر دی گئی ہے
تازہ سکرین شارٹ ملاحظہ ہو

AlQalam-nabeel-font.gif
 
Top