القلم پر پي ايچ بي بي 3 اردو ترجمہ

شاکرالقادری

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_nastaliq"]پی ایچ پی بی بی3 کا گولڈ ورزن شائع ہونے کے پندرہ بیس دن کے اندر اس کے ترجمہ کا90 فیص۔د کام مکمل کر لیا گیا اور اس کو الق۔لم فورم پر اپنا بھی لیا گیا اس طرح الق۔لم پي ايچ بي بي 3 کا اردو ترجم۔ہ کرنے والا اور اس پر منتقل ہونے والا اولین فورم ہے۔ ممکنہ طور پرکوشش کی گئی ہے کہ یہ ترجمہ دوسرے تراجم سے قدرے مختلف اور قدرے ادبیاتی عنص۔ر کو بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہو۔ تاھم خوب سے خوب۔ تر کا سف۔ر تو ہمش۔ہ جاری رہتا ہے پی ایچ پی بی بی 3 کے ترجمہ کا یہ نقش۔ اول ہے اور اس پر ابھی نظ۔ر ثانی کا کام باقی ہے ۔ محفل کے دوس۔توں سے گزارش ہے کہ وہ الق۔لم فورم پر تش۔ریف لاکر اس ترجمہ کا تنقی۔دی ج۔ائزہ لیں اور اپنی مفی۔د آراء اور تج۔اویز سے نوازیں تاکہ نظ۔ر ثانی کے مرحلہ سے گزرنے کے بعد اسے عوامی استف۔ادہ کے لیے جاری کیا جا سکے[/FONT]
 
السلام علیکم،

میرا خیال ہے کہ شائد شاکر القادری صاحب سے یہ مراسلہ سہوا غلط فورم میں پوسٹ ہو گیا ہے، کیونکہ میرے خیال سے اس کی موزوں جگہ پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ والا فورم ہے۔ اس لئے اگر ایڈمن میں سے کوئی دیکھے اور مناسب سمجھے تو اس مراسلے کو منتقل کر دیں

آج القلم پر کچھ نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں، جس میں فعال موضوعات، ملتے جلتے مراسلے، نئے مراسلے کا عنوان، نئے مراسلات کی تعداد لاگ ان ہونے پر وغیرہ شامل ہیں۔ میں چاہوں گا کہ آُپ انہیں بھی دیکھیں اور اپنی رائے سے نوازیں۔ اس کے علاوہ کافی دوسرے فیچرز بھی بہت جلد شامل کر دئے جائیں گے۔ آپ کی رائے ایک بہتر Premodded اردو پیکج بنانے میں بہت اہم ہے۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہ پوسٹ اس زمرہ میں بھی ٹھیک ہے۔ لوکلائزیشن فورم میں اس سے متعلق علیحدہ تھریڈ شروع کیا جا سکتا ہے۔

میرا آپ دوستوں کے لیے مشورہ ہوگا کہ فی الحال پبلک ریلیز کے لیے plain vanilla پی ایچ پی بی بی 3 یعنی اس میں کسی موڈ کے اضافے کے بغیر اس کا اردو ورژن استعمال کریں۔ پری موڈڈ فورم پیکجز کی سیکیورٹی اکثر کمپرومائزڈ ہوتی ہے۔ آپ چاہیں تو علیحدہ سے ایک پری موڈڈ پیکج بھی تیار کر لیں جس میں کچھ اچھی ٹیمپلیٹس اور ٹیمپلیٹ کی تبدیلیوں والے موڈ شامل ہوں۔

والسلام
 
شکریہ نبیل، میں جلد ہی اردو پیکج مکمل کر کے ریلیز کرنے کی کوشش کروں گا۔ موڈز میں علیحدہ ترجمہ کر کے جاری کر دوں گا، لیکن ساتھ ساتھ ان موڈز کو القلم پر شامل بھی کر دوں گا ۔ تاکہ آپ لوگ ان موڈز کو عملی حالت میں دیکھ سکیں۔ پری موڈڈ پیکج کو میں بعد میں کسی وقت کے لئے اٹھا رکھتا ہوں۔ کیونکہ ابھی اس ریلیز کے ساتھ ہمارا اگلا کام اسکے لئے پورٹل کو اردو ترجمہ کر کے ریلیز کرنا ہے۔ جس پر ساتھ ساتھ کام شروع بھی ہو چکا ہے۔

ترجمہ کے سلسلہ میں آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ترجمہ تو اچھا ہے، یہاں سے بہتر ہی لگا۔ لیکن شاکر صاحب کی ایک املا کی غلطی ہر جگہ نظر آتی ہے۔ ’ؤ‘ کو وہ ہمیشہ ’ئو‘ لکھتے ہیں جو یوں تو بے معنی مصمتہ ہے لیکن ان پیج میں یو اور ڈبلیو کنجیوں کی عادت سے مجبور ہیں شاید۔
القلم پر بھی
ڈاؤن لوڈ
کو
ڈائو ن لوڈ
لکھا گیا ہے۔
 

دوست

محفلین
اچھا سوال ہے میں بھی جاننا چاہوں گا اس کا ترجمہ اور اردو کردہ پیکج کب جاری کیا جارہا ہے؟
 
Top