فونٹ القلم کلکتہ قرآنی فانٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم کے ایک رکن صغیر احمد صعودھری کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں قرآن کریم کی طباعت کے لیے جو ٹائپ فیس استعمال کیا جاتا ہے وہ عوام الناس میں بہت مقبول ہے نیز یہ ٹائپ فیس یونی کوڈ فانٹس میں دستیاب نہیں ۔ دراصل یہ پرانے وقتوں کا ٹائپ تھا جو کہ ایک ایک حرف کو جوڑ کر ٹریڈل مشینوں پر طباعت کی جاتی تھی ۔


میں نے ان نے اس قرآن کریم کے چند صفحات سکین شدہ طلب کیے اور پھر ان کی فرمائیش پر برادرم اشتیاق علی قادری کی مدد و تعاون سےیہ فونٹ بنا ڈالا کو گہ خطاطی کے اعتبار سے یہ کوئی خوبصورت فونٹ نہیں لیکن بنگلہ دیشی عوام کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لیے یہ تحفہ پیش ہے

ڈاون لوڈ کے لیے یہاں کلک کریں
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ جناب قادری صاحب
جزاک اللہ جناب اشتیاق بھائی

آپ حضرات کی خدمات کا صلہ تو اللہ ہی دے سکتا ہے۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ
گرانقدر خدمت ہے یہ، اگر بنگلہ دیشی بھائیوں کا کام بن جائے تو نور علی نور
 

arifkarim

معطل
خوبصورت فانٹ کی ریلیز کا شکریہ۔ میں جاننا چاہ رہا تھا کہ اس فانٹ کی بنیاد کس فانٹ کو بنایا گیا ہے اور کیا یہ ذکر سافٹوئیر کے متن پر 100 فیصد درست کام کام کرتا ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خوبصورت فانٹ کی ریلیز کا شکریہ۔ میں جاننا چاہ رہا تھا کہ اس فانٹ کی بنیاد کس فانٹ کو بنایا گیا ہے اور کیا یہ ذکر سافٹوئیر کے متن پر 100 فیصد درست کام کام کرتا ہے؟
عارف اس فونٹ میں وولٹ سورس بھی شامل ہے۔ یہ ایک عام فونٹ ہے ۔۔ اس میں قرآنی رموز و اوقاف موجود نہیں ہیں اور آیات کے نشانات بھی موجود نہیں ہیں ۔۔ تاہم ذکر کے ساتھ ٹھیک کام کر رہا ہے اگر تم اس میں آیات اور دیکگر رموز و اوقاف ڈال سکو تو بنگلہ دیشی بھائی بہت خوش ہو جائیں گے:)
 
یہ فونٹ ایشیاٹک سوسائٹی آف بنگال کی نگرانی میں ان کتابوں میں بھی برتا گیا ہے جو عربی ، فارسی یا اردو زبان سے تعلق رکھتی ہیں جیسے : کشاف اصطلاحات الفنون وغیرہ ۔
 
محترم سید مقبول شیرازی زلفی صاحب، اردو محفل مین خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں خوشگوار گذرے گا اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

بہتر ہوگا جو آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں اس طرح دیگر محفلین آپ کو جان سکیں گے اور گفتگو میں آسانی رہے گی۔ :)
 

arifkarim

معطل
چونکہ ابھی قرآنی فانٹس کیلئے جمیل خط نما کا انٹرفیس موجود نہیں ہے اسلئے فی الحال اسے جمیل خط نما میں شامل نہیں کیا گیا۔
 
Top