فونٹ القلم کمان فانٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
القلم فانٹ سیریز میں ایک اور نئے اور سٹائلش فانٹ کا اضافہ ۔ القلم کمان فانٹ ۔ اردو محفل اور القلم کے اراکین کیلئے ایک اور تحفہ ۔ دل کش اور دیدہ زیب فانٹ حاضر خدمت ہے ۔ :party:
سکرین شارٹ
kaman.jpg

القلم کمان فانٹ ٕ
ڈاؤنلوڈ کیجئے اور اپنی آراء سے آگاہ کیجئے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب اشتیاق صاحب! آپ نے تو ماشاء اللہ اردو فونٹ کے پشتے باندھ دیے ہیں۔ شکریہ
 
arifkarim

معطل
بہت ہی خوب! اشی ایک چیز نوٹ کریں:
میں نے آپکے بعض فانٹس میں دیکھا کہ گلفس کے جائنٹس میں بعض جگہ کمزوری رہ جاتی ہے۔ آئندہ ریلیزز کے وقت اس چیز کا خیال رکھا کریں:
b104.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
میری اپنے فونٹ ساز دوستوں سے فرمائش ہے کہ وہ خط کمال کو بھی فونٹ کے قالب میں ڈھالیں۔ یہ خط مشہور خطاط جناب اسلم کمال کا متعارف کردہ ہے لیکن مجھے نیٹ‌ پر اس کا کوئی نمونہ نہیں مل رہا ہے۔ اگر کسی کے پاس اس کا کوئی نمونہ ہو تو پلیز یہاں شئیر کریں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت ہی خوب! اشی ایک چیز نوٹ کریں:
میں نے آپکے بعض فانٹس میں دیکھا کہ گلفس کے جائنٹس میں بعض جگہ کمزوری رہ جاتی ہے۔ آئندہ ریلیزز کے وقت اس چیز کا خیال رکھا کریں:
b104.gif
محترم عارف کریم صاحب !
گذارش یہ ہے کہ میں نے بہت کوشش کی مگر یہ مسئلہ ہر فانٹ میں آجاتا ہے ۔ نا جانے کیوں۔ اگر آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہے تو ضرور بتائیے گا۔ شکریہ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
محترم عارف کریم صاحب !
گذارش یہ ہے کہ میں نے بہت کوشش کی مگر یہ مسئلہ ہر فانٹ میں آجاتا ہے ۔ نا جانے کیوں۔ اگر آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہے تو ضرور بتائیے گا۔ شکریہ۔

b108.gif
ہر گلف کی رائٹ بیئرنگ کو مذکورہ گلف کے دائیں بارڈ کیساتھ الائن کرنا ضروری ہے!
 
مدیر کی آخری تدوین:

masterrose

محفلین
ردو محفل کا ہیڈر کس فونٹ میں لکھا گیا ہے

کیا کوئی صاحب بتائیں گے کہ ردو محفل کا ہیڈر کس فونٹ میں لکھا گیا ہے اور یہ کہاں سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا کوئی صاحب بتائیں گے کہ ردو محفل کا ہیڈر کس فونٹ میں لکھا گیا ہے اور یہ کہاں سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے

یہ کوئی فونٹ نہیں ہے بلکہ خاص محفل فورم کے لیے خطاطی کی گئی ہے۔ لیکن یہ فونٹ‌ اگر بن جائے تو کافی مقبول ہو سکتا ہے۔ اشتیاق کو اس جانب بھی توجہ کرنی چاہیے۔
 
Top