اللہ تعالٰی انسان سے فرماتا ہے۔

نوآموز

محفلین
میری طرف آ کر دیکھ، متوجہ نہ ہوں تو کہنا
میری راہ پر چل کر تو دیکھ ، راہیں نہ کھول دوں تو کہنا
مجھ سے سوال کر کے تو دیکھ ، بخشش کی حد نہ کر دوں تو کہنا
میرے لیئے بیقدر ہو کر تو دیکھ ، قدر کی حد نہ کر دوں تو کہنا
میرے لیئے ملامت سہہ کر تو دیکھ ، اکرام کی انتہا نہ کر دوں تو کہنا
میرے لیئے لٹ کر تو دیکھ ، رحمت کے خزانے نہ لٹا دوں تو کہنا
میرے کوچے میں بک کر تو دیکھ ، انمول نہ کر دوں تو کہنا
دُھونی رما کر تو دیکھ ، علم و حکمت کے موتی نہ بکھیر دوں تو کہنا
محھے اپنا رب مان کر تو دیکھ ، سب سے بے نیاز نہ کر دوں تو کہنا
میرے خوف سے آنسو بہا کر تو دیکھ ، مغفرت کے دریا نہ کر دوں تو کہنا
وفا کی لاج نبھا کر تو دیکھ ، عطا کی حد نہ کر دوں تو کہنا
میرے نام کی تعظیم کر کے تو دیکھ ، تکریم کی انتہا نہ کر دوں تو کہنا
میری راہ میں نکل کر تو دیکھ ، اسرار عیاں نہ کر دوں تو کہنا
مجھے حی القیوم مان کر تو دیکھ ، ابدی حیات کا امین نہ بنا دوں تو کہنا
اپنی ہستی کو فنا کر کے تو دیکھ ، جام بقاء سے سرفراز نہ کر دوں تو کہنا
بالآخر میرا ہو کر تو دیکھ ، ہر کسی کو تیرا نہ بنا دوں تو کہنا
 
Top