***اللہ تعالٰی کے اسماءحسنٰی***

ف۔قدوسی

محفلین
الوھاب:۔ (سب کچھ عطا کر نے والا)
جو شخص فقرو فاقہ میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے اخر سجدہ میں چالیس مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے تو اللہ فقرو فاقہ سے انشا ء اللہ اس کوحیرت انگیزطریق پر نجات دےدیں گے ا ور اگر کوی خاص حاجت درپیش ہوتوگھر یا مسجدکے صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھائے اور سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے اللہ تعالیٰ حاجت پوری ہو کردے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الرزاق:۔ (بہت بڑا روزی دینے والا)
جو شخص نماز صبح سے پہلے اپنے مکان کے چاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرےگا اللہ اس پر رزق کےدروازے انشاء اللہ کھول دینگے اور بیماری ومفلسی اس کے گھر میں ہرگز نہ آئے گی داہنے کونہ سے شروع کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الفتاح:۔ (بہت بڑا مشکل کشا)
جو شخص نماز فجر کے بعد دونوں ہاتھ سینے پر باندھ کر ستر مرتبہ اس اسم کو پڑھاکرے گا انشااللہ اس کا دل نور ایمان سے منور ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
العلیم:۔ (بہت وسیع علم والا )
جو شخص کثرت سے یا علیم کا ورد کرےگا اللہ تعا لٰی اس پر انشاء اللہ علم ومعرفت کے دروازے کھو ل دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top