مبارکباد اللہ نے ہادیہ کو دیا ایک گڈا

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محفلین!
ہماری ایک مینا جیسی بہن، حساس اور ہمدرد دل کی مالک محفلین ہادیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی خوبصورت ترین نعمت سے نوازا ہے۔ جی ہاں! انھیں ملا ہے ایک گڈا۔ جیتا جاگتا، آنکھیں پٹپٹاتا۔ روتا ہنستا۔ جسے دیکھ کر ہادیہ بھی خوشی سے
کبھی رونے اور کبھی ہنسنے لگتی ہیں۔
طویل عرصے سے غائب ہیں اور اب اردو محفل کی سالگرہ کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے گڈے سمیت تشریف لائی ہیں۔
اب آپ نے دوبارہ نہیں جانا ہادیہ۔ گڈے کی قسم۔:)
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ اور گڈے کو صحت و تندرستی دے۔ آپ سب کی قسمت اچھی کرے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ گڈے کو نیک اور آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ ہر بلا سے، ہر آزمائش، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، بری نظر، حاسدوں کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
ماشاء اللہ ہادیہ بہن بہت بہت مبارک ہو،
اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، ہر طرح کی بری نظر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللّہ
بہت بہت مبارک ہادیہ بٹیا !!
اللہ تعالی بیٹے کو زندگی، صحت اور ایمان دے
اور ان کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں، آمین۔
 

ہادیہ

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! تمام محفلین کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی تہ دل سے ممنون ہوں۔خاص طور پہ جاسمن آپی کی۔:) اللہ پاک سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔جزاک اللہ خیرا
فی الحال سب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرنے سے معزرت خواہ ہوں۔ ان شاء الله کچھ دن تک صحت میں بہتری کے بعد
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
نام رکھنے کے حوالے سے ایک بات واضح کردیں۔ جو اللہ تعالیٰ کے ناموں سے نام رکھا جاتا ہے اس کے ساتھ "عبد" لکھنا ضروری ہوتا ہے یا محمد لکھا جاسکتا ہے۔میری کنفیوژن دور کردیں اس حوالے سے۔۔ کیونکہ رافع اللہ تعالیٰ کے نام میں آتا ہے۔ لیکن رکھا محمد رافع ہے۔
 
Top