مبارکباد اللہ نے ہادیہ کو دیا ایک گڈا

نام رکھنے کے حوالے سے ایک بات واضح کردیں۔ جو اللہ تعالیٰ کے ناموں سے نام رکھا جاتا ہے اس کے ساتھ "عبد" لکھنا ضروری ہوتا ہے یا محمد لکھا جاسکتا ہے۔میری کنفیوژن دور کردیں اس حوالے سے۔۔ کیونکہ رافع اللہ تعالیٰ کے نام میں آتا ہے۔ لیکن رکھا محمد رافع ہے۔
محمد عبد الرافع بہتر رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ساتھ عبد لگانا بہتر ہے۔ محمد تو نبیﷺ کے ساتھ نسبت جوڑنے کے لیے لگایا جاتا ہےتو وہ اس کے ساتھ بھی لگ سکتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نام رکھنے کے حوالے سے ایک بات واضح کردیں۔ جو اللہ تعالیٰ کے ناموں سے نام رکھا جاتا ہے اس کے ساتھ "عبد" لکھنا ضروری ہوتا ہے یا محمد لکھا جاسکتا ہے۔میری کنفیوژن دور کردیں اس حوالے سے۔۔ کیونکہ رافع اللہ تعالیٰ کے نام میں آتا ہے۔ لیکن رکھا محمد رافع ہے۔
جو میں نے سن رکھا ہے بتا سکتا ہوں لیکن پھر بھی اپنی طرف سے تسلی کر لیجیے گا
وہ اللہ پاک کے نام جن کے اوصاف صرف اللہ پاک کے لیے ہی مخصوص ہیں ان میں عبدیت کا ذکر لازمی ہے جیسا کہ الرزاق القیوم وغیرہ اور جن ناموں کے اوصاف بندوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں ان میں کوئی مسئلہ نہیں۔ واللہ اعلم
 
اور اس کو مزید آسانی سے سمجھنا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے مبارک صفاتی ناموں میں دیکھیں ایسے نام بھی ملیں گے جو اللہ پاک کے صفاتی نام تو ہیں لیکن انسانوں کے لیے بھی جائز ہیں
 
ہادیہ

محفلین

جی بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا۔ میں مزید اس کی تسلی کرلوں گی
 
شکیب

محفلین
سوال:اگر کوئی شخص اللہ کے صفاتی نام میں سے کوئی نام رکھے تو سب کے شروع میں عبد'ال' کا بڑھانا ضروری ہے ؟
جواب نمبر: 170533

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa:1034-897/L=10/1440

جو اسماء اس طرح کے ہیں ان سے پہلے عبد لگاکر استعمال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں ؛البتہ بعض اسماء ایسے بھی ہیں جن کا عبد لگائے بغیر بھی استعمال درست ہے اور اس سلسلے میں ضابطہ یہ ہے کہ جو اسماء اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں، جیسے اللہ، رحمن، رزاق، خالق،باری ،غفور وغیرہ، ان سے پہلے ”عبد“ لگانا ضروری ہے، تاکہ بندگی اور عبدیت کا اظہار ہو، ”عبد“نہ لگانے کی صورت میں بندہ کے نام میں اس لفظ کا استعمال لازم آئے گا، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے اور یہ جائز نہیں، اورجواسماء اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص نہیں ہیں؛ بل کہ مشترک ہیں، جن کا استعمال صفات باری کے لیے بھی آیا ہے اور بندوں کے لیے بھی، جیسے ”روف“ ”رحیم“ ”علی“ ” کبیر“”رشید“ وغیرہ، اس طرح کے مشترک نام میں”عبد“ لگائے بغیر بھی نام رکھنے یا پکارنے کی گنجائش ہے؛لیکن ان سے پہلے بھی ”عبد“ لگا دینا بہتر ہے۔
وجاز التَسْمیة بعلیّ ورشید من الأسماء المشترکة ویراد فیحقنا غیر مایراد فی حق اللّٰہ -تعالیٰ -وفی ردّ المحتار: الذی فی التّاتر خانیہ عن السراجیہ: التّسمیة باسم یوجد فی کتاب اللّٰہ تعالیٰ کالعلی والکبیروالرشید والبدیع جائزة․․ (شامی: ۵۹۸/۹کتاب الحضر والاباحہ: باب الاستبراء: ط: زکریا دیوبند) فصل: وَمِمَّا یمْنَع تَسْمِیَة الْإِنْسَان بِہِ أَسمَاء الرب تبَارک وَتَعَالی فَلَا یجوز التَّسْمِیَة بالأحد والصمد وَلَا بالخالق وَلَا بالرازق وَکَذَلِکَ سَائِر الْأَسْمَاء المختصة بالرب تبَارک وَتَعَالیٰ وَلَا تجوز تَسْمِیَة الْمُلُوک بالقاہر وَالظَّاہِر کَمَا لَا یجوز تسمیتہم بالجبار والمتکبر وَالْأول وَالْآخر وَالْبَاطِن وعلام الغیوب․

وَأما الْأَسْمَاء الَّتِی تطلق عَلَیْہِ وعَلیٰ غَیرہ کالسمیع والبصیر والرؤوف والرحیم فَیجوز أَن یخبر بمعانیہا عَن الْمَخْلُوق وَلَا یجوز أَنْ یتسمّی بہَا علی الْاِطْلَاق بِحَیْثُ یُطلق عَلَیْہِ کَمَا یُطلق علی الربّ تَعَالٰی․ (تحفة المودود بأحکام المولود: ۱۲۷/۱الفصل الثانی فی ما یستحب من الأسماء وما یکرہ، ط: مکتبہ دارالبیان/دمشق)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
 
وجی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ خوشیاں و کامرانیاں اور صحت سے بھرپور زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 
ہادیہ

محفلین
نام محمد عبدالرافع ہی لکھوا دیا ہے۔جن محفلین نے رہنمائی کی اس کے مطابق مجھے "محمد عبدالرافع " زیادہ بہتر لگا۔ رہنمائی کرنے والے محفلین کا شکریہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نام محمد عبدالرافع ہی لکھوا دیا ہے۔جن محفلین نے رہنمائی کی اس کے مطابق مجھے "محمد عبدالرافع " زیادہ بہتر لگا۔ رہنمائی کرنے والے محفلین کا شکریہ۔
ماشاءاللہ، تلفظ کی حد تک میرے نام کے ساتھ کافی ملتا جلتا نام ہے :)
 
نام رکھنے کے حوالے سے ایک بات واضح کردیں۔ جو اللہ تعالیٰ کے ناموں سے نام رکھا جاتا ہے اس کے ساتھ "عبد" لکھنا ضروری ہوتا ہے یا محمد لکھا جاسکتا ہے۔میری کنفیوژن دور کردیں اس حوالے سے۔۔ کیونکہ رافع اللہ تعالیٰ کے نام میں آتا ہے۔ لیکن رکھا محمد رافع ہے۔
آپ کو بہت مبارک ہو۔
اللہ کا نام الرافع ہے۔ رافع رکھا جاسکتا ہے۔
 
Top