دعا اللہ کی رحمت: ہمارے بیٹے کی ولادت

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته!

میں اللہ کا بے حد شکرگزار ہوں کہ اُس نے ہمیں اپنی رحمتوں میں سے ایک عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔ الحمدللہ، اللہ پاک نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے، جس کا نام ہم نے محمد شاہ زین رکھا ہے۔ وہ09 محرم الحرام کو پیدا ہوا، اور اس کی پیدائش ہمارے لئے خوشیوں اور برکتوں کا سبب بنی ہے۔

محمد شاہ زین کی ولادت کے وقت وہ 35 ہفتوں کا تھا اور اس کا وزن 2.2 کلوگرام تھا۔ ابتدائی دنوں میں وہ نرسری میں رہا، اور اللہ کے فضل و کرم سے اب وہ ماشاءاللہ صحت مند ہو چکا ہے۔ آج اس کا وزن 5 کلوگرام ہے، اور ہم اس کی صحت اور خوشحالی کے لئے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بیٹے کو نیک، صالح اور کامیاب انسان بنائے اور اسے دین و دنیا میں کامیاب کرے۔

آپ سب سے بھی دعا کی درخواست ہے کہ ہمارے بیٹے کے لئے خیر و برکت کی دعائیں کریں۔

والسلام، عبد القدیر


---

اس پیغام کے ذریعے میں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنے دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹے محمد شاہ زین کے لیے دعائیں کریں۔
 
آخری تدوین:
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جو نعمت محمد شاہ زین کی صورت میں آپ کو ملی ہے ، وہ ہمیشہ سلامت رہے ،نیک اور صالح ہو،آپ کے دل کا چین اور نور العین تو وہ لامحالہ ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔خدا اُسے ہر دیکھنے والے کے لیے راحت رساں اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے،آمین!

 
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جو نعمت محمد شاہ زین کی صورت میں آپ کو ملی ہے ، وہ ہمیشہ سلامت رہے ،نیک اور صالح ہو،آپ کے دل کا چین اور نور العین تو وہ لامحالہ ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔خدا اُسے ہر دیکھنے والے کے لیے راحت رساں اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے،آمین!
بہت شکریہ آپ سب کے پیار بھرے اور دعاؤں سے لبریز الفاظ کے لیے۔ آپ سب کی یہ دعائیں ہمارے دل کو سکون اور خوشی دیتی ہیں۔ ہم بھی اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بیٹے کو نیک، صالح اور ہر کسی کے لیے باعثِ راحت بنائے۔ آپ سب کی محبت اور دعاوں کا ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔ اللہ آپ سب کو بھی ہمیشہ خوشیاں اور برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!

جزاک اللہ خیراً!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ، اللّه پاک اس بچے کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اللّه اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرنے اور اصل تعلیماتِ رسول ﷺ کی اتباع کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
 

علی وقار

محفلین
وعلیکم السلام!

عبدالقدیر بھائی، یہ خبر پڑھ کر از حد خوشی ہوئی۔ نام بھی پسند آیا۔

قوی امید ہے کہ ایک دن شاہ زین بھی اس محفل کا رُکن بنے گا۔ :)
 
Top