اللہ کے گھر جانے سے بھی روکا جانے لگا

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے، اس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ یہ حفاظی انتظام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اور آپ بھی جانتے ہیں کہ اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ایسی بات نہیں ہے، اس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ یہ حفاظی انتظام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اور آپ بھی جانتے ہیں کہ اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے۔

لیکن شمشاد بھائی کیا ہی اچھا ہو گا کہ میڈیکل چیک اپ کلیئر کرنے والوں کو اجازت ہونی چاہئے چاہے کتنی بھی عمر ہو۔
آخر کار تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے خانہ خدا کو دیکھنے کی اور فریضہ حج ادا کرنے کی۔
آپ اور ماہر بھائی تو آتے جاتے خانہ خدا دیکھنے کا شرف حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہم جیسے غریبوں کا کیا ہوگا۔
 

maniz911

محفلین
کاشفی بھائی ۔ ۔ یہ میری 3 ماہ کی پیاری سی بیٹی ہے :) میری دعا ہے یہ اچھے نصیبوں والی ہو ۔ ۔ آمین
آپ نے دیکھا !! اس بندے جس آپ بہت فین ہیں ۔ ۔ کے نام میں کتنی بے برکتی ہے کہ دھاگہ مقفل ہونے کا سگلنل مل گیا
 

وجی

لائبریرین
میرے خیال میں سعودی حکومت کو پورا اختیار ہے کہ وہ ایک معقول وجہ سے کسی کو بھی روک سکتے ہیں
اور
بے شک اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے
وہ ذات بہت اعلٰی و اکبر و رحمٰن و رحیم ہے اگر ابوجہل کی دعا اللہ نے قبول کی تھی وہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ پر جانے سے پہلے تو پھر
کسی اور کی کیابات کی جائے
اور وہ جسکو چاہے اپنے در پر بلائے مگر اللہ کے در پر آنے کی تمنا بھی ہو تو
 

شمشاد

لائبریرین
میں آپ کو کئی ایک واقعات بتا سکتا ہوں جن کا میں خود گواہ ہوں۔

میرے کچھ دوست عمرہ ادا کرنے جانے والے تھے۔ انہی کا ایک دوست (یمنی) کہنے لگا کہ کیا ضرورت ہے جانے کی، وہاں کیا ملتا ہے۔ کہنے لگا مجھے دیکھو 19 سال ہو گئے ہیں یہاں رہتے ہوئے میں تو ایک بار بھی نہیں گیا۔

ہمارے دفتر میں ایک بہت پرانا سعودی ملازم ہے۔ عمر اس کی 65 سال سے تجاوز کر چکی ہے۔ خاصا پیسے والا ہے۔ اس نے چند سال پہلے تک نہ کبھی عمرہ ادا کیا تھا اور نہ ہی حج کیا تھا۔ یہی حال اس کے اہل خانہ کا ہے۔ کوئی چار سال پہلے اس کی بیوی نے اُسے مجبور کر دیا کہ حج کرنا ہے۔ تو اس نے سب سے مہنگا پیکج لیا اور حج کر کے مکہ سے ہی واپس آ گیا۔ مدینہ شریف تو وہ ساری زندگی نہیں گیا۔

بہت سے لوگ جدہ میں رہ کر عمرہ کی ادائیگی کے لیے نہیں جاتے۔ بہت سارے مسلمان مکہ میں رہ کر حرم شریف میں نہیں جاتے۔

یہاں حکومت نے پابندی لگائی ہوئی ہے اور اب نہیں، کوئی 25 سال ہونے کو ہیں، کہ جس نے ایک دفعہ حج کر لیا ہے، وہ اگلے پانچ سال تک حج پر نہیں جا سکتا۔ مقصد اس کا یہ ہے کہ حج صاحب استطاعت پر اپنی ساری زندگی میں ایک دفعہ فرض ہے اور دوسری بات یہ کہ حج پر اب بہت زیادہ رش ہوتا ہے، حاجیوں کے آرام و سکون کے لیے ہی یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
چلیں ہم اس بحث کا رخ موڑنے کی کوشش کرتے ہیں
کیوں نہ ایسا دھاگا کھولا جائے جس میں مکہ اور مدینہ کے سفر سے متعلق اپنے اور اپنے قریبی رشتے داروں کو ملنے ملانے والوں کے منفرد واقعہ بتائیں
اسی طرح جس طرح مسجد میں مزح سے متعلق ایک دھاگا کھلا ہوا ہے
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ۔ ۔ یہ میری 3 ماہ کی پیاری سی بیٹی ہے :( میری دعا ہے یہ اچھے نصیبوں والی ہو ۔ ۔ آمین
آپ نے دیکھا !! اس بندے جس آپ بہت فین ہیں ۔ ۔ کے نام میں کتنی بے برکتی ہے کہ دھاگہ مقفل ہونے کا سگلنل مل گیا :tongue:

اللہ رب العزت بیٹی کے نصیب اچھے کرے۔۔۔آمین۔۔۔ اور آپ سب کو خوش رکھے۔۔آمین

اس پیارے سے بندے کو میرے بھائی آپ لوگ کچھ بھی بولیں میرے دل میں اس کی عزت اور اس کا وقار مزید بڑھے گا۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔ :grin:
 

زیک

مسافر
میں نے کچھ پوسٹس حذف کی ہیں کہ موضوع سے ہٹ کر سیاسی بحث کی کوئ ضرورت نہیں۔ مزید بحث کرنے والوں کو وارننگ دی جائے گی۔
 

کاشفی

محفلین
جی با لکل ! میرا مقصد بحث نہیں تھا اور نہ ہی کاشفی بھائی کے سر اپنی پسند تھوپنے کی خواہش!!
اگر میری نونک جھونک سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معزرت۔

میرے بھائی میں بھی آپ سب پر اپنی پسند یا ناپسند نہیں تھوپ رہا ہوں۔۔۔۔جو مجھے اچھا لگتا ہے لگے گا۔۔۔ چاہے مجھے کوئی کچھ بھی کہتا رہے۔۔۔:grin: ۔۔ آپ لوگوں نے کتنا اُلٹا سیدھا کہا پرویز مشرف کو۔۔۔لیکن آپ لوگ جو بھی کہتے رہیں۔۔۔اس کو آپ لوگ مجھ پر تھوپ نہیں سکتے۔۔۔۔ میری زباں سے دل سے ہمیشہ پرویز مشرف کے لیئے دعائیں ہی نکلیں گی۔۔۔ اور اس کی فکر نہیں کریں کہ کسی کی دل آزاری ہوئی ہے۔۔۔میری تو دل آزاری نہیں ہوئی۔۔۔آپ یا کسی کی کسی بھی بات سے۔۔۔۔ اور آپ لوگوں کی آپ لوگوں کی باتوں سے دل آزاری ہونے سے رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں البتہ میری باتوں سے شاید دل آزاری ہوئی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ہوئی ہے تو غلط ہوئی ہے۔۔نہیں ہونی چاہیئے تھی۔۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں یہاں پر باتوں کو اپنی ذات سے وابستہ کرنا مناسب نہیں۔۔۔۔ کوئی کسی کو سپورٹ کرتا ہے نہیں کرتا ہے۔۔۔ اسے کرنے دیں۔۔۔۔اپنی پسند دوسروں پر تھوپنا صحیح نہیں۔۔۔ خوش رہیں۔۔ہنستے مسکراتے۔۔۔ :grin:
 

dxbgraphics

محفلین
میں نے کچھ پوسٹس حذف کی ہیں کہ موضوع سے ہٹ کر سیاسی بحث کی کوئ ضرورت نہیں۔ مزید بحث کرنے والوں کو وارننگ دی جائے گی۔

زیک بھائی ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے
اور منتظم اعلیٰ ہونے کے ناطے آپ کی ذمہ داری کافی بھاری ہے اور امید ہے کہ عمل کے رد عمل میں رونما ہونے کی صورت میں فریق اول یعنی عمل کرنے والے کو ضرور وارننگ اور ضروری کاروائی کی جائے گی۔
 

کاشفی

محفلین
زیک بھائی ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے
اور منتظم اعلیٰ ہونے کے ناطے آپ کی ذمہ داری کافی بھاری ہے اور امید ہے کہ عمل کے رد عمل میں رونما ہونے کی صورت میں فریق اول یعنی عمل کرنے والے کو ضرور وارننگ اور ضروری کاروائی کی جائے گی۔

نیوٹن کا تھرڈ لا ادھر بیان مت کریں بھائی۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔۔نادانستہ طور ایسا ہوگیا۔۔۔۔ وارننگ شارنگ سر آنکھوں پر۔۔۔۔۔ :grin:
 
Top