اللہ ہو۔ علی ظفر اور طفیل احمد

شہزاد وحید

محفلین
میں اس گانے کا نیا دھاگہ بنانے ہی لگا تھا کہ یہ نظر آ گیا۔ جناب ویڈیو تو آپ نے پوسٹ کر دی۔ اب آڈیو ہم پوسٹ کر دیتے ہیں۔ 20ایم بی کی تھی 320 کے بی پی ایس ساؤنڈ والی اس کو میں نے 128 کے بی پی ایس ساؤنڈ میں کنورٹ کر دیا ہے۔ اب سائز 7 ایم بی ہے۔

کوڈ:
http://www.zshare.net/audio/622531150ebf55d9
 

شہزاد وحید

محفلین
اگر ساؤنڈ میں کوئی فرق پڑتا تو میں ضرور 20 ایم والا ہی اپ لوڈ کرتا۔ 128kbpsمیں کنورٹ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کو پتہ ہوگا۔ فرق تو 80kbps یا 64kbps میں کنورٹ کرنے سے پڑتا ہے۔ ویسے آپ اپنی تسلی کے لئیے ٹورنٹ سرچ کر کے وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ :) یا پھر اس لنک پر 10.5mb کا ہے۔
 

ریحان

محفلین
شہزاد بھائی پلیز مجھے اس سونگ کا ٣٢٠ بٹ ریٹ والا ورژن کا لنک یہاں شئیر کردیں ۔۔۔ پلیز


 

نبیل

تکنیکی معاون
کہیں یہ وڈیو تو نہیں ہے؟

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=IkD88vlA8qo"]YouTube - Coke Studio - Ali Zafar and Tufail Ahmed Saif Ul MalookPunjabi Arifana Kalam[/ame]
 

فرخ

محفلین
کہیں یہ وڈیو تو نہیں ہے؟


کہیں یہ وڈیو تو نہیں ہے؟


شکریہ نبیل بھائی
میرا خیال ہے یہی والی ہے؟ میں خود پہلی دفعہ دیکھ رہا ہوں اور اسکے عنوان سے اندازہ لگایا ہے کہ یہ وہی ہے۔

لیکن ایک بات ہے، بھائی لوگ شائید مجھ سے اتفاق نہ کریں۔ مگر میں‌کہوں گا ضرور۔۔۔
اس وڈیو میں اس کلام کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا۔ موسیقی کچھ جدید ہے ، مگر اس کو جس طرح ، گایا گیا ہے، مجھے شدت سے محسوس ہوا کہ اس کلام کا حق ادا نہیں ہوا۔ اس میں زیادہ نمایاں موسیقی لگ رہی ہے۔

یہ کلام مجھے اقبال باہو کی آواز میں بہت پسند ہے۔ اور اسکی وجہ جسطرح سادگی سے اقبال باہو نے اسے پیش کیا ہے وہ بہت خوب ہے: ملاحظہ کیجئے:

یہی کلام اسکے علاوہ اور بھی گلوکاروں نے پیش کیا ہے، مگر اسکی اصل شناخت شائید اقبال باہو سے ہی ہوئی تھی۔۔۔۔اور شائید اقبال کے ساتھ باہو کا لفظ لگنے کی وجہ بھی شائید یہی ہو۔۔۔۔۔۔۔؟؟
 

خوشی

محفلین
شکریہ اس شیئرنگ کے لئے فرخ کی بات بھی ٹھیک ہے عارفانہ کلام کا حق ادا کرنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں بہرحال علی ظفر اور طفیل احمد کی آوازیں اچھی ھیں ، اقبال باہو کی تو بات ہی کچھ اور ہے مگر کسی کا کسی سے مقابلہ کیسا، ظاہر ہے جو لوگ سیکھ کے گاتے ھیں‌عارفانہ یا صوفیانہ کلام وہی گا سکتے ھیں
 

فرخ

محفلین
شکریہ اس شئرنگ کے لئے فرخ کی بات بھی ٹھیک ہے عارفانہ کلام کا حق ادا کرنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں بہرحال علی ظفر اور طفیل احمد کی آوازیں اچھی ھیں ، اقال باہو کی تو بات ہی کچھ اور ہے مگر کسی کا کسی سے مقابلہ کیسا، ظاہر ہے جو لوگ سیکھ کے گاتے ھیں‌عارفانہ یا صوفیانہ کام وہی گا سکتے ھیں

بالکل خوشی جی، صحیح کہا، محض آواز اچھا ہونا ہی کافی نہیں ہوتا۔ اسطرح کے حمدیہ کلام کو جب تک دل میں‌نہ اتارا جائے تو آواز میں‌وہ رس نہیں گھلتا۔۔۔۔۔۔۔اور اگر دل سے گایا جائے تو آواز کا رس جو سر بناتا ہے، اسے کسی موسیقی کے آلے کی ضرورت ہی نہیں‌رہتی۔۔۔۔۔۔
 

ریحان

محفلین
ہمارا کلچر و ہمارا میوزیک سب سے جدا اور اچھا ہے ۔۔ میوزک کی سمجھ ہے پاکستان کو ۔۔ بہت خوشی ملتی ہے جب بھی اپنے فنکاروں کو اس لگن سے کام کرتے دیکھتا ہو
 

طالوت

محفلین
اپنے اپنے گانے کا انداز ہے اور یوں بھی کسی کو وہ پسند تو کسی کو یہ ۔۔ حق بہرحال یہاں بھی ادا ہوا ہے ۔۔
وسلام
 
Top