جرمنی کی سیر اس قدر دلچسپ انداز میں کرانے کا شکریہ خلیل انکل
میں نے بھی پورا سفر نامہ ایک ہی نشست میں پڑھا ہے
محسن وقار علی بہت شکریہ قبول فرمائیے کہ نہ صرف آپ نے ایک طویل نشست میں ہمیں برداشت کیا بلکہ آپ کو یہ سفر نامہ پسند بھی آیا۔جزاک اللہ الخیر
 
پورا سفرنامہ پڑھا، بہت لطف آیا۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد کئی دفعہ ارادہ کہ جرمنی جائیں پر جیب سے اجازت نہیں ملی۔ اب جب جیب اجازت دیتی ہے تو ویزہ حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے، پچھلے سال اپلائی کیا تھا جو کہ انہوں نے مسترد کر دیا اور وجہ بھی نہیں بتائی۔ آپ کے سفرنامہ کو پڑھنے کے بعد اب ایک بار پھر سے جرمنی جانے کی خواہش نے زور پکڑ لیا ہے۔
 
Top