علوی امجد
محفلین
نیٹ پر قرآن کے حوالے سے کچھ تلاش ہوئے ایک خوبصورت سافٹ وئیر پر نظر پڑی۔ سوچا کہ آپ دوستوں سے شیئر کروں۔
سافٹ وئیر کا لنک یہ ہے۔
http://www.almobin.ir/files/ALMOBIN3.1.5Beta.exe
اس میں آپ قرآن کے ٹیکسٹ کے لئے فانٹ تبدیل کرکے المصحف فانٹ لگا لیں تو قرآن پاک کی لکھائی زیادہ واضح نظر آئے گی۔ اس میں تراجم فارسی کے ہیں لیکن کوئی دوست اس کو اردو میں کنورٹ کردے تو بہت اچھی کاوش ہوگی۔ ویسے اس کی ڈیٹا بیس فائل SQLite کی ڈیٹا فائل ہے ۔ شائد کسی کنورٹر سے باآسانی بدلی جاسکے۔
اس سافٹ وئیر میں ایک اور خوبی جو مجھے بہت پسند آئی وہ دینی کتب کا اضافہ ہے جیسے نہج البلاغہ ، صحیفہ سجادیہّ وغیرہ۔ اس میں مزید کتب کو ڈالنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے لیکن چونکہ فارسی میں ہے اس لئے میری سمجھ میں نہیں آیا۔ شائد فارسی سمجھنے والے دوست اس کو باآسانی سمجھ لیں گے۔
ان کی ویب سائٹ پر بہت سی کتابیں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ جو کہ تمام کی تمام فارسی میں ہیں۔ تاہم تھوڑی سی محنت سے اس میں اردو کی کتب کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ دوست اس کو استعمال کریں گے تو بہت سی نئی چیزیں دریافت ہوں گی۔ شائد یہ قرآن پاک سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک اچھا تحفہ ثابت ہوسکے۔
والسلام