المدینہ لائبریری سافٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ !!!
اَلحمدللہ عزوجل دعوت اسلامی کا المدینہ لائبریری سافٹ ویئر کے ذریعے دو سو(200) سے زائد کتب کا بآسانی مطالعہ کیاجاسکتاہے۔ اِس سافٹ ویئر میں شامل کتب میں سے چند کے نام یہ ہیں۔۔۔ عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، جنت میں لے جانے والے اعمال، بہار شریعت تخریج شدہ، جہنم میں لے جانے والے اعمال، فیضانِ سنت ،کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، ملفوظات ِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ اور فضائل دُعا وغیرہ نیز اِس سافٹ ویئر میں سرچنگ ، بک مارک اور یونی کوڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ کتاب کے ٹیسکٹ کو کاپی پیسٹ کر کے پرنٹ آؤٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
almadina_library_books_software_dawateislami.png


المدینہ لائبریری سافٹ ویئر

والسلام
 
میں اس سوفٹ وئیر کو پہلے ہی ڈاؤن لوڈ کرچکا ہوں میری معلومات کی حد تک اس میں ایسا کوئی آپشن نہیں ہے جس میں اپنی مرضی کی کتب شامل کی جا سکے جو اس میں ڈالدی گئی انہیں پر صبر کرے ویسے یہ سوفٹوئیر ایک مخصوص مکتبہء فکر سے متعلق ہےلیکن ایک عمدہ کاوش ہے والسلام
 

تعمیر

محفلین
میں اس سوفٹ وئیر کو پہلے ہی ڈاؤن لوڈ کرچکا ہوں میری معلومات کی حد تک اس میں ایسا کوئی آپشن نہیں ہے جس میں اپنی مرضی کی کتب شامل کی جا سکے جو اس میں ڈالدی گئی انہیں پر صبر کرے
تو جناب پھر یہ "سافٹ وئر" تو نہیں کہلائے گا بلکہ چند کتب کا الکٹرانک مجموعہ یا لائبریری کہنا درست ہوگا۔
 

ع رفیع

محفلین
مواد کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ البتہ سوفٹویئر بہت عمدہ ہے۔ کلر تھیم سے ہی ایک خاص تاثر پڑتا ہے۔
 
خوشخبری!
دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ سافٹ ویئر المدینہ لائبریری میں
امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ العالی کی مایہ ناز کتاب
نیکی کی دعوت کا اظافہ
یہاں کلک کریں!

  1. کتاب کا ڈیٹا بیس ڈاؤن لوڈ کیجئے
  2. ڈیٹابیس ڈاؤن لوڈ کرنے بعد سافٹ ویئر کے Helpمینو میں دیئے گئے Add New Book کے آپشن سے کتاب کا ڈیٹا بیس سافٹ ویئر میں شامل کرلیجئے۔
 

MindRoasterMirs

محفلین
اس میں کتابیں اپنی مرضی سے شامل کی جا سکتی ہیں۔ بکس کا فارمیٹ ۔ایم ڈی بی ہونا چاہیے۔
جناب اس لائبریری کا اپ ڈیٹڈ ورژن میرے پاس ہے لیکن کچھ بھی تلاش کرنے سے ایک ایرر آ جاتا ہے کہ آپ کی دی گئی سٹرنگ کا فارمیٹ درست نہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے اور کیا حل ہے ؟ شکریہ
 
ڈاؤنلوڈ کے لئے تازہ لنک

https://www.dawateislami.net/downloads/desktop-application/madani-qaida-application
اسلامی کتب کا خزانہ

المدینہ لائبریری ورژن 4.5

نئے اندازکے ساتھ

· 20 سے زائد اسلامی موضوعات کی کیٹگری کے تحت

· علمی وتحقیقی اسلوبِ تصنیف وتالیف کے اعلی معیارکی حامل

· زیور طبع سے آراستہ مکتبۃ المدینہ کی 500 سے زائد مطبوعات

· امیر اہلسنت کی 117 کتابوں کے علاوه ۔۔۔۔۔۔

· صراط الجنان مکمل ۔

· فتاوی رضویہ مکمل

· بہارشریعت مکمل

· احیاء علوم الدین مکمل

· اللہ والوں کی 7 جلدیں

· فیضان فاروق اعظم 2 جلدیں

· فیضان ریاض الصالحین 2 جلدیں

· 27 واجبات حج

· نیز اس کے علاوہ ملفوظات امیر اہلسنت اور مدنی مذاکرہ کی موصول ہونے والی قسطیں۔

· مرکزی شوری کے رسائل بنام رسائل دعوت اسلامی وغیرہ وغیرہ۔


· ہر کیٹگری میں حروف تہجی کے اعتبار سے کتابوں کی ترتیب

· سرچنگ کی بہترین سہولت اور بک مار کنگ کے ذریعے یادداشت کا تحفظ

· خوبصورت انٹر فیس کے ساتھ اس علمی خزانے سے مستفید ہویئے۔

نوٹ

وہ صارفین جنہوں نے المدینہ لائبریری ورژن4.0 میں بک مارکنگ کی ہوئی ہے وہ صرف المدینہ لائبریری کو Update کریں۔ یوں آپ کے سابقہ بک مارک بھی موجود رہیں گے۔
https://www.dawateislami.net/downloads/desktop-application/madani-qaida-application

Al-Madina Library
logo.png

Date
16-Jan-2016
Updated Date
26-Jul-2019
Version : 4.5
 
Top