الوداعی مراسلہ

خدا حافظ۔ اس کے ساتھ ایک مشورہ ہے کہ ہو سکے تو کسی سائکیٹرسٹ سے مشورہ کر لیں۔ وہ شاید کچھ اینٹی ڈپریسنٹ گولیاں تجویز کرے۔
اس طرح کسی کا مذاق نہیں اڑیا کرتے ہیں بعض اوقات بندے کی کچھ مجبوریاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بیان نہیں کرسکتا ہے چونکہ میرا اس بندے سے محفل سے ہٹ کر بھی رابطہ اور تعلق ہے اس وجہ سے مجھے پتہ ہے کہ اس کو کونسی ناقابل بیان مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے اب یہ ضروری تو نہیں ہے کہ وہ اپنے کپڑے اتار کر محفل کے چوک میں لٹکا جائے۔ کچھ خیال کرا کریں کسی کو اسطرح مزید دلبرداشتہ نہیں کرتے ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین

اس میں مذاق اڑانے والی بالکل کوئی بات نہیں ہے۔ میں خود اینٹی ڈپریسنٹ گولیاں لیتا رہتا ہوں۔ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ اگر کسی کے پیٹ خراب ہونے پر کوئی دوا یا ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا جائے تو اسے ایک سنجیدہ عمل سمجھا جاتا ہے جبکہ کوئی دماغی طور پر بہت زیادہ پریشان ہو تو اس کے لیے کوئی دوائی تجویز کی جائے یا ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا جائے تو اسے برا سمجھا جاتا ہے۔ مغرب میں تو ہر فیملی کا فیملی سائکیٹرسٹ بھی ہوتا ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
بابا جی۔۔۔یہ کیا کیا آپ نے۔۔۔اتنی رونق تھی آپ کی وجہ سے۔:(:(:(
اللہ پاک سے دعا ہے آپ کی ہر پریشانی کو اپنی رحمت سے دور فرمائے۔جہاں بھی رہیں خوش رہیں سلامت رہیں۔آمین ثم آمین:)
 
Top