الو ایک پرندہ ہے جو انسانوں سے دور ویرانوں میں رہتا اور منحوس سمجھا جاتا اور جو عموماً دن میں سوتا اور رات میں ہوکتا ہے۔ یہ مختلف وحشت ناک بولیاں بولتا ہے۔انسان الو سے مختلف خصوصیات اور عادات کا حامل ہوتا ہے۔یہ اور بات ہے کہ کچھ انسانوں میں الو جیسی مشابہت پائی جاتی ہے۔ یہ جہاں جاتے ہیں نحوست پھیلا دیتے ہیں۔ آباد اور پر رونق محفلوں کو ویران کردیتے ہیں۔ سرسبز و شاداب باغات کو بنجر بنا کر صحرا میں بدل دیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ہنستی بستی بستیاں آبادیاں برباد ہوکر کھنڈر بن جاتی ہیں۔ یہ عفریت نما الو خوش و خرم بامراد انسانوں سے چمٹ جائیں تو اسے مایوسی اور نامرادی کا نشان بنادیتے ہیں۔
چمچہ جس برتن میں ہو اسے خالی کردیتا ہے ایسے ہی الو صفت انسان جس کے ہمنیشن ہوں اسے تباہ کردیتے ہیں، اس کے ہمنشینوں کے درمیان حسد، کینہ، بغض و عداوت کے بیج بو کر کوڑھ کی فصل کی آبیاری کرتے ہیں۔
اف! یہ الو صفت لوگ بھی کیا لوگ ہیں۔
خدا بچائے ان سے اور ان کی سیاہ بخت نحوستوں سے!
 
اگر آپ مزید راضی ہوں تو ہمارے پاس مزید القابات بھی ہیں۔۔۔
کہیں تو پیش کردیں؟؟؟
ہم تو پہلے ہی آپ کی بےپناہ محبت کے قرضدار ہوئے بیٹھے ہیں ،
اب مزید کو کہاں سنبھالتے پھیریں گے ،
بعد کے لیے اسٹاک محفوظ رکھیں بھیا
 
جاسمن

لائبریرین
عدنان! خوب ہے یہ الونامہ ۔ آپ اچھی تحاریر لکھنے لگے ہیں۔ لیکن اس تحریر میں تھوڑی تشنگی محسوس ہو رہی ہے۔ تھوڑا الوپن اور ہوتا! :D
مطلب مختصر ہے، کچھ اور شامل کرتے تو مزید نکھرتی۔
بہرحال اچھی تحریر ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
الو ایک پرندہ ہے جو انسانوں سے دور ویرانوں میں رہتا اور منحوس سمجھا جاتا اور جو عموماً دن میں سوتا اور رات میں ہوکتا ہے۔ یہ مختلف وحشت ناک بولیاں بولتا ہے۔انسان الو سے مختلف خصوصیات اور عادات کا حامل ہوتا ہے۔یہ اور بات ہے کہ کچھ انسانوں میں الو جیسی مشابہت پائی جاتی ہے۔ یہ جہاں جاتے ہیں نحوست پھیلا دیتے ہیں۔ آباد اور پر رونق محفلوں کو ویران کردیتے ہیں۔ سرسبز و شاداب باغات کو بنجر بنا کر صحرا میں بدل دیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ہنستی بستی بستیاں آبادیاں برباد ہوکر کھنڈر بن جاتی ہیں۔ یہ عفریت نما الو خوش و خرم بامراد انسانوں سے چمٹ جائیں تو اسے مایوسی اور نامرادی کا نشان بنادیتے ہیں۔
چمچہ جس برتن میں ہو اسے خالی کردیتا ہے ایسے ہی الو صفت انسان جس کے ہمنیشن ہوں اسے تباہ کردیتے ہیں، اس کے ہمنشینوں کے درمیان حسد، کینہ، بغض و عداوت کے بیج بو کر کوڑھ کی فصل کی آبیاری کرتے ہیں۔
اف! یہ الو صفت لوگ بھی کیا لوگ ہیں۔
خدا بچائے ان سے اور ان کی سیاہ بخت نحوستوں سے!
الو تو بڑا خوبصورت سا پرندہ ہے۔ ٖغیر آباد جگہوں اور ویرانوں میں رہتا ہے تا کہ انسانوں کے شر سے بچ سکے، لیکن حضرتِ انسان بھی بڑا چالاک ہے، اپنے حسد، کینے، بغض، عداوت، نحوست، دوسروں کے لیے بری سوچ کو بھی ایک بیچارے شریف النفس پرندے پر ڈال دیا! :)
 
Top