اليکشن 2013 – امريکی پيغام

Fawad -

محفلین
ہم حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستان اور پاکستانیوں کو مبارک باد پيش کرتے ہيں

قومی اور صوبائی اسمبلی کے ليے انتخابات پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک تاریخی قدم کی نشان دہی کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام متشدد انتہا پسندوں کی طرف سے خطرات کے آگے بہادری سے ڈٹی رہی۔

ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں خوشحالی، امن اور استحکام کی ایک نئی صبح اجاگر ہوگی۔

9uc9c

http://www.freeimagehosting.net/9uc9c

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 
عسکری

معطل
نہیں چاہیے معافی سے دو پائی جان اب تو ہمارے جان چھوڑ دو اب تو زرداری بھی چھوڑ رہا ہے ہمیں :grin:
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی صدر اوباما نے کہا، "امریکہ پاکستان کی جمہوری سویلین طاقت کا اس تاریخی پرامن اور شفاف انداز ميں منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔"

صدر اوباما کا تفصیلی بیان:

http://t.co/ioPvMVk9tj

اور سیکریٹری کیری کا بیان:

http://t.co/XjvJr6PZl9

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سفير رچرڈ اولسن کا دورہ لاہور

لاہور (14 مئ 2013) – امريکی سفير رچرڈ اولسن نے آج اپنے دورہ لاہور کے دوران پاکستان مسلم ليگ (ن) کے رہنما نواز شريف، نگران وزير اعلی پنجاب نجم سيٹھی اور سول سوسائٹی کے نمايندوں سے ملاقاتيں کيں۔ سفير رچرڈ اولسن نے قومی اور صوبائ اسمبلی کے انتخابات ميں پاکستان مسلم ليگ (ن) کی کاميابی پر نوازشريف کو مبارک باد پيش کی اور پاکستان کے ساتھ احترام اور باہمی مفادات کی بنياد پر مضبوط دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے امريکی عزم پر زور ديا۔

صدر اوبامہ نے 12 مئ کو اپنے بيان ميں کہا تھا کہ "ميں گزشتہ روز ہونے والے پارليمانی انتخابات کی کامياب تکميل پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پيش کرتا ہوں۔ امريکہ سويلين اقتدار کی اس تاريخی پرامن اور شفاف منتقلی کو خوش آمديد کہنے والے تمام پاکستانيوں کے ساتھ کھڑا ہے، جو پاکستان کی جمہوری پيشرفت ميں ايک اہم سنگ ميل ہے۔ ايک دوسرے کے مقابلے ميں انتخابی مہم چلا کر، اپنے جمہوری حقوق کا آزادارنہ اظہار کرتے ہوئے اور متشدد انتہا پسندوں کی جانب سے پيدا کردہ خوف کے باوجود مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر کے آپ نے جمہوری حکمرانی کے حوالے سے، جو آنے والے برسوں ميں امن اور خوشحالی کے حصول کے ليے اہم ہو گی، اپنے عزم کی توثيق کر دی ہے۔ امريکہ اور پاکستان باہمی مفادات کے ليے مل کر کام کرنے کی طويل تاريخ رکھتے ہيں اور ميری انتظاميہ پاکستانی عوام کے ليے ايک زيادہ مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل ميں مدد دينے کے ليے ان انتخابات کے نتيجے ميں معرض وجود ميں آنے والی پاکستانی حکومت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعاون جاری رکھنے کی منتظر ہے۔"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 
فاتح

لائبریرین
ہم حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستان اور پاکستانیوں کو مبارک باد پيش کرتے ہيں

قومی اور صوبائی اسمبلی کے ليے انتخابات پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک تاریخی قدم کی نشان دہی کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام متشدد انتہا پسندوں کی طرف سے خطرات کے آگے بہادری سے ڈٹی رہی۔

ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں خوشحالی، امن اور استحکام کی ایک نئی صبح اجاگر ہوگی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
متشدد انتہا پسندوں بالفاظ دیگر امریکا کے آگے ڈٹی رہی
 
عمراعظم

محفلین
واہ بہت خوب۔ آپکے احسانات تلے دب کر سانس لینا بھی دشوار ہے سر۔ کچھ کرم فرمائیے۔
 
Fawad -

محفلین
امریکی غیر قانونی ڈرونز کے بارہ میں کوئی پیغام نہیں دیا؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں واضح کر دوں کہ امريکی حکومت بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے کے درپے ہرگز نہيں ہے۔ میں نے يا بات بارہا کہی ہے کہ دانستہ عام شہريوں کی ہلاکت سے امريکہ کو فوجی، سياسی اور اسٹريجک سطح پر نا تو کوئ فائدہ حاصل ہوتا ہے اور نا ہی يہ طرزعمل ہماری قدروں سے ميل کھاتا ہے۔

آپ يہ چاہتے ہيں کہ میں اس بحث کے ايک پہلو پر توجہ مرکوز رکھوں اور باقی جہتوں کو نظرانداز کر دوں۔ ليکن کسی بھی موضوع پر تعميری اور سہل حاصل گفتگو کے لیے يہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ دونوں جانب کے فريقین کے نقطہ نظر اور حقائق کو سامنے رکھيں تا کہ مسلئے کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ آپ کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں کے ضياع پر اپنے غم و غصے کا اظہار کريں۔ ليکن اس ضمن میں حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے آپ کو يہ بات بھی مدنظر رکھنی ہو گی کہ عالمی برادری بشمول امريکی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتيجے میں کتنے بے گناہ انسانوں کو بچانا ممکن ہو سکا۔

ذرا تصور کريں کہ وہ تمام دہشت گرد جو پاکستان کے اندر گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں، اگر ان کے خلاف کوئ کاروائ نہ کی جاتی اور وہ آج بھی بلا روک ٹوک پاکستان کے اندر کم سن بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکميل کے ليے خود کش حملہ آور بنانے میں مصروف ہوتے اور پاکستان کے اہم شہروں ميں بغیر کسی روک ٹوک کے دہشت گردی کرنے کے لیے آزاد ہوتے تو اس کے نتيجے ميں کتنے اور معصوم پاکستانی شہری لقمہ اجل بنتے۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ ان دہشت گردوں کو بلا روک ٹوک اپنی کاروائياں جاری رکھنے کی اجازت دينا دانشمندانہ فيصلہ گردانا جا سکتا ہے؟

باوجود اس کے کہ امريکہ اور پاکستان کے مابين بعض معاملات پر بحث اور باہم اہميت سے متعلق طريقہ کار کے حوالے سے نقطہ نظر ميں اختلاف موجود ہے ليکن اس کے باوجود ہم مشترکہ مقاصد کے حصول اور پاکستان سميت خطے کی مجموعی سيکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے ليے مل کر کام کرنے کے ليے پرعزم ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
https://vimeo.com/65222477
 
Top