الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا

جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2150740-ecp-1614881531-136-640x480.jpg

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خطاب پر اجلاس طلب کرلیا ہے(فوٹو، فائل)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں ںےسپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلیٹنگ اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا۔ الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ووٹ بیچنے والوں کی فہرست کب شائع ہوگی؟؟؟
فنگر پرنٹس سے شناخت ہوگئی ، نادرا نے تعاون کیا یا نہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
وہ الیکشن کمیشن جو سپریم کورٹ میں خفیہ بیلٹ کی حمایت کرتا رہا۔ سینیٹ انتخابات سے قبل جاری ہونے والی مختلف ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیوز پر ستو پی کر سویا رہا۔ آج وزیر اعظم کی ایک تقریر پر اچانک بیدار کیسے ہو گیا؟ انتخابات میں شفافیت کی جنگ حتمی مرحلہ میں داخل۔ اب آر یا پار ہوگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
وہ الیکشن کمیشن جو سپریم کورٹ میں خفیہ بیلٹ کی حمایت کرتا رہا۔ سینیٹ انتخابات سے قبل جاری ہونے والی مختلف ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیوز پر ستو پی کر سویا رہا۔ آج وزیر اعظم کی ایک تقریر پر اچانک بیدار کیسے ہو گیا؟ انتخابات میں شفافیت کی جنگ حتمی مرحلہ میں داخل۔ اب آر یا پار ہوگا۔
بالکل الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس پر ستو اٹھو پی کر سویا رہا
نظام کو مسترد کرنے سے تبدیلی آئے گی ؛ طاہر القادری 1997ء کی تقریر
 

الف نظامی

لائبریرین
عمران خان کا خطاب سنا. جو اقوال زریں انہوں نے سنائے سوال اب یہ ہے کہ ان ڈھائی سالوں میں عمران حکومت نے خود کس جگہ پر ان باتوں پر عمل کیا.
  • طاقتور لوگوں پر کرپشن کے الزام لگے تو کیا عمران نے انہیں تحفظ نہیں دیا؟
  • جنہیں آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے کیا آپ نے انہیں صوبے کا سب سے محترم منصب نہیں دے رکھا؟
  • مشرف کا ذکر کرتے این آر او کا شکوہ تو یاد رہا مشرف کی آئین شکنی پر بات کرتے کیوں ڈر لگ گیا؟
  • اقتدار کے ڈھائی سال کے بعد بھی وہی اقوال زریں سنا کر اپنے حصے کے بے وقوفوں کو مطمئن کرنے کی بجائے وہ اپنی کارکردگی پر بات کر لیتے تو زیادہ اچھا ہوتا.
  • پہلے والوں کے نامہ اعمال کی سیاہی یقینا تھی. اس سے کوئی اختلاف نہیں. سوال یہ ہے کہ آپ پہلے والوں سے کتنے کلوگرام مختلف ہیں اور آپ کی کابینہ پہلے والوں کی کابینہ سے کتنے کلوگرام زیادہ معتبر ہے.
  • مقرر کے اعتبار کا موسم بیت چکا. حالات کا ماتم تھا خطاب کہاں تھا.
  • وہی پوسٹ ٹروتھ اور پاکی داماں کے جھوٹے قصے.
  • درویشوں جیسی بے اعتنائی سے کہا اعتماد کا ووٹ اعلانیہ میرے خلاف دیجیے میں چلا جاوں گا. درویش مگر اتنا سیانا ضرور ہے کہ جانتا ہے اعتماد کا ووٹ پارٹی کی بجائے دوسرے کو دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہلی ہوتی ہے. سینیٹ انتخابات میں البتہ اجازت ہوتی ہے.
ایک شکست خوردہ آدمی قوم کو "موڈھے" دے رہا تھا کہ دیکھو میں حکومت سے الگ ہو گہا تو میرا تو کچھ نہیں جانا.
حضور والا آپ کا کچھ نہیں جانا تو ہمارا کیا جانا ہے.
 

جاسم محمد

محفلین
درویشوں جیسی بے اعتنائی سے کہا اعتماد کا ووٹ اعلانیہ میرے خلاف دیجیے میں چلا جاوں گا. درویش مگر اتنا سیانا ضرور ہے کہ جانتا ہے اعتماد کا ووٹ پارٹی کی بجائے دوسرے کو دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہلی ہوتی ہے. سینیٹ انتخابات میں البتہ اجازت ہوتی ہے.
عمران خان کی جماعت کے پاس اس وقت اسمبلی میں آزاد امیدوار ملا کر بھی صرف 162 ووٹ ہیں۔ وزیر اعظم کی سیٹ برقرار رکھنے کیلئے 172 ووٹ درکار ہیں جو اگر اتحادی جماعتیں چاہیں تو نہ ڈال کر ان کی چھٹی کرا سکتی ہیں۔ منحرف ہونے والے اتحادیوں کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کاروائی بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کا تعلق وزیر اعظم کی جماعت سے نہیں۔ بغض عمران لا علاج ہے۔
image.png
 

جاسم محمد

محفلین
ایک شکست خوردہ آدمی قوم کو "موڈھے" دے رہا تھا کہ دیکھو میں حکومت سے الگ ہو گہا تو میرا تو کچھ نہیں جانا.
عمران خان کی تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ اور ملک کے تمام صوبوں سے نمائندگی رکھنے والی واحد جماعت ہے۔ یہ اگر شکست خوردہ انسان ہے تو پھر پی ڈی ایم کی صوبائی اور علاقائی جماعتوں کے لیڈران بہت کامیاب ہوئے انسان ہوئے:)
 

جاسم محمد

محفلین
نوٹوں کی ویڈیو
الیکشن کمیشن
1f634.png
1f634.png


سپریم کورٹ: سینیٹ الیکشن شفاف بناؤ
الیکشن کمیشن
1f634.png
1f634.png


گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو
الیکشن کمیشن
1f634.png
1f634.png


مریم: ٹکٹ کے بدلے ووٹ ملے
الیکشن کمیشن
1f634.png
1f634.png


وزیراعظم: الیکشن کمیشن نے ایکشن کیوں نہیں لیا
الیکشن کمیشن
1f5e3.png
1f50a.png
1f50a.png
1f4a5.png
1f4a5.png
1f4a5.png
1f525.png
1f525.png
1f525.png
 

جاسم محمد

محفلین
ڈسکہ کا الیکشن کس کے دباؤ پر کالعدم قرار دیا؟
EvEQgRXU4AIrgmY


اور وہ سزا یافتہ بھگوڑا جو نااہلی کے بعد سے لے کر اب تک سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، فوج، خفیہ ایجنسیز سب کو تسلسل کے ساتھ متنازعہ بنا رہا ہے ۔ اس انوکھے لاڈلے کو کیوں کچھ نہیں کہتے؟ :)

ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیوز، سیاست دانوں کے آن ریکارڈ بیانات کہ ہم نے مختلف لالچ دے کر حکومتی اراکین خریدےکافی شواہد نہیں؟
 
Top