جاسم محمد
محفلین
الیکشن کمیشن کو شبلی فرازکے ہر حربہ استعمال کرنےکے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، سعید غنی
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ہر حال میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے دعوے کا مطلب اپوزیشن کے ووٹ توڑنا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھاکہ شبلی فراز کے ہر حربہ استعمال کرنے کے بیان کا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، اگر ہر حربہ استعمال کرنا ہے تو یہ قابل فخر نہیں، حکومت کے لیے قابل شرم بات ہے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ جمہوری روایات کے بالکل منافی ہے،حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر احمد فراز زندہ ہوتے تو پی ٹی آئی میں شمولیت پر شبلی فراز کو عاق کر دیتے ۔
خیال رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فٹ بال میں دوسری ٹیم کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاؤں سے کھیل سکتے ہوں۔
انہوں نےکہا کہ جمہوری طریقہ ہے ووٹ تو سب سے مانگیں گے، ہم یہ نہیں کر سکتےکہ شریف شریف کھیلیں اور ہر چیز قانون کے مطابق چلیں، اپوزیشن ہمیشہ قانون کی خلاف ورزی اور پیسے کا استعمال کرتی ہے، اس دفعہ ہم تیار ہیں ،کم وقت میں جو بھی ضرری ہوگا کریں گے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ یہ الیکشن جیتنے کیلئے کم وقت میں جو بھی ضروری ہوگا کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہاتھ پیچھے باندھ لیں اور فریق جو بھی طریقہ چاہے استعمال کرے ، ایسانہییں ہوسکتا کہ فٹبال میں فریق کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاؤں سے کھیل سکتے ہیں۔