الیکشن کے نتائج

شمشاد

لائبریرین
ملک بھر میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
تشدد کی اطلاعات بھی آئی ہیں۔

قومی اسمبلی کی 269 نشستیں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570 ہیں۔

بڑی پاڑٹیاں :

پی ایم ایل (ق)
پی ایم ایل (ن)
پی پی پی
ایم کیو ایم
جے یو آئی
اے این پی
آزاد امیدوار
 

ساجداقبال

محفلین
فرضی کے مطابق بالادیر میں پی پی پی اور بٹگرام میں ایم ایم اے کے امیداوار جیت گئے ہیں اور کوہاٹ میں تاحال ملک اسد(آزاد) کا پلہ بھاری ہے۔
 

فرضی

محفلین
ہاہاہا ۔۔ بقول فرضی نہیں بھائی بقول جیو۔۔۔۔۔۔۔ میں جیو ہی دیکھ رہا تھا جب آپ سے بات ہورہی تھی۔
مجھے تو پی پی لا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔۔۔
 

فرضی

محفلین
فرضی کے مطابق بالادیر میں پی پی پی اور بٹگرام میں ایم ایم اے کے امیداوار جیت گئے ہیں اور کوہاٹ میں تاحال ملک اسد(آزاد) کا پلہ بھاری ہے۔


بٹہ گرام اور بالا دیر کے ایک ایک پولینگ سٹیشن کے ریزلٹ میں برتری حاصل تھی ان صاحبان کو۔۔ مکمل تصویر تو پورے حلقے کے نتائج آنے کے بعد ہی دکھائی دے گی۔
 

ساجداقبال

محفلین
نتائج تو خاصی دیر سے آئینگے۔۔۔۔فی الحال اس سے دل بہلائیں:
democracy.gif


bara.gif


qleague.gif
 

دوست

محفلین
این اے 82 فیصل آباد کے حلقے میں اب تک ن لیگ کے صاحبزادہ فضل کریم 9000 ووٹ لے کر اول ہیں۔ پی پی پی کے ایزد محمود خان نے 6000 کے قریب ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ق لیگ کے رانا زاہد محمود کو ہزار کے قریب ووٹ ملے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
القمر کے مطابق مسلم لیگ ق کے برج الٹ رہے ہیں۔
شیخ رشید کی بیرون ملک کی تیاریاں، دبئی کی سیٹ 19 فروری کی کنفرم۔ انہوں نے تو فلائیٹ نمبر اور ٹکٹ نمبر بھی چھاپ دیا ہے۔
شیخ رشید، پرویز الہی اور مخدوم فیصل صالح حیات اپنے حریفوں سے بہت پیچھے ہیں۔
 
لاہور میں اس وقت مسلم لیگ (ن( کا پلڑا بھاری جا رہا ہے۔ میں نے اپنے حلقوں میں کسی ایک بندے کو بھی مسلم لیگ قاتل لیگ کو ووٹ ڈالتے نہ دیکھا نہ سنا۔
 

حسن علوی

محفلین
نواز لیگ کی پوزیشن اس وقت مضبوط نظر آ رہی ھے، ابھی یونیورسٹی سے آیا ہوں جیو لگا کر دیکھتا ہوں کیا صورتحال ھے الیکشن کی پھر اپڈیٹس دیتا ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
راولپنڈی میں شیخ رشید پی ایم ایل (ن) سے ہار گئے۔
ٹکر بھی تو کس سے لی تھی، مسلم لیگ(ن) کے حنیف عباسی سے۔ ہارنا ہی تھا شیخ صاحب نے۔
جیو رپورٹ کے مطابق کل الیکشن کا 30 فیصد نتیجہ آ چکا ھے جس میں 'حکومت مخالف' پارٹیاں زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ قاف لیگ کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔ چوھدری برادران کے حلقوں کے نتائج ابھی تک نہیں آئے مگر خبر ھے کہ کافی سخت مقابلہ جا رہا ھے۔ اپنے ہی حلقے میں یہ حال ھے ماشاءاللہ
 

زینب

محفلین
یااااہووووووووووووووووووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیدا ہار گیا ۔میں بڑی خوش ہوں اس کے ہارنے سے اور ایک نتیجہ

این اے 63 جہلم یعنی میرے آبائی حلقے سے پی ایم ایل ن کی سیٹ بنی ہے۔۔۔۔۔چوہدری شہباز ہار گیا ہے پی ایم ایل ق کا۔۔۔۔۔۔۔یا ہووووووووووووو میری تو دعا پوری ہو گئی جییییی
 

حسن علوی

محفلین
ابھی ابھی ایک رپورٹ کے مطابق چوھدری شجاعت حسین 57،757 ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور انکے مخالف چوھدری احمد مختار نے 70،663 ووٹ حاصل کئے اب تک۔ ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ھے۔
چوھدری تو گیا بیچارہ
 

ماوراء

محفلین
یااااہووووووووووووووووووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیدا ہار گیا ۔میں بڑی خوش ہوں اس کے ہارنے سے اور ایک نتیجہ

این اے 63 جہلم یعنی میرے آبائی حلقے سے پی ایم ایل ن کی سیٹ بنی ہے۔۔۔۔۔چوہدری شہباز ہار گیا ہے پی ایم ایل ق کا۔۔۔۔۔۔۔یا ہووووووووووووو میری تو دعا پوری ہو گئی جییییی

میں سمجھ رہی تھی کہ میں ہی سب سے زیادہ پرجوش ہو رہی ہوں۔۔۔لیکن زینب کی آوازیں تو یہاں تک آ رہی ہیں۔:grin:
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا ارے ماوراء میرا الیکشن تو بس شیخ رشید کی ہار سننا تھا۔۔۔۔۔۔۔
گجرات سے چوہدری شجاعت ہار گئے اور یہاں سے پی پی کی سیٹ بنی ہے
 

حسن علوی

محفلین
جیو نیوز کے مطابق چوھدری شجاعت حسینن اس وقت سخت ٹینشن میں ہیں اور اپنے گھر میں مقید ہو گئے ہیں اور کسی بھی میڈیا نمائندے سے ملنے سے انکار کر دیا ھے:grin:
 
Top