فخرنوید
محفلین
آج کل شہر پہلواناں میں ایک نئے قسم کا دنگل عروج پر ہے۔ جس میں دونوں طرف ایک نئے طرز کے پہلوان شامل ہیں ۔ ایک طرف تو الیکٹرانک میڈیا کا جن ہے تو دوسری طرف پنجاب حکومت کی بیورو کریسی کا جن موجود ہے۔ دونوں اپنی اتنی طاقت ہونے کے باوجود بھی گوجرانوالہ کی عوام کو اپنے الفاظ کی جکڑ میں قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس جنگ میں ایکسپریس نیوز کا رپورٹر حافظ شاہد منیر اور گوجرانوالہ کے ڈی آئی جی جناب ذوالفقار چیمہ صاحب آمنے سامنے ہیں۔
اس وقت پورے گوجرانوالہ میں بینر لگے ہوئے ہیں۔ جن پر میڈیا اور اس کے تعلق رکھنے والے افراد جناب حافظ شاہد منیر اور جناب کریم اللہ گوندل اور پنجاب پولیس کے قابل ترین ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ صاحب نمایاں ہیں۔
گزشتہ چند روز قبل ایک واقعہ کے بعد پہلے صحافی برادری کی جانب سے ایکسپریس کے رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانے کے خلاف اور صحافیوں کے حق میں بینر لگائے گئے جس کے دوسرے روز وہ تمام بینر اتار دئیے گئے اور اگلی صبح سویرے جناب ذوالفقار چیمہ صاحب کے حق میں اور صحافیوں کے خلاف بینر لگا دئیے گئے جس میں کچھ بینرز پر تحریر نہایت اوچھی حرکت تھی۔ اور مزید مزے بات کی یہ تھی کہ ان بینر میں منجانب کی جگہ پر لکھا تھا کہ شہریان گوجرانوالہ جس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کام کس بندے کا تھا۔
س کے بعد سپریم کورٹ نے ایکشن لیا اور ان بینرز کو اتروانے کا حکم دیا۔ لیکن ابھی تک شہر ان بینروں سے سجا ہوا ہے جو عدالتی حکم کی سخت خلاف ورزی ہے۔
“ویسے بھی جس کی حفاظت وہی کر رہا ہوں جس نے اتارنے ہیں تو پھر کیسے اتریں گے”
بشکریہ : اردو نیوز