ایم اسلم اوڈ
محفلین
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکام کے مطابق ایک امام بارگاہ کے داخلی دروازے پر ایک مبینہ خودکش حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور اسی سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مظفر آباد کے ڈپٹی کمشنر چوہدری امتیاز نے بی بی سی بات کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ خودکش حملہ مظفر آباد شہر کے وسط میں فوجی ہسپتال سی ایچ ایم کے قریب واقع امام بارگاہ کے داخلی دروازے پر ہوا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ خودکش حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک اور کم از کم اسی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمیوں کو قریب میں واقع ملڑی ہسپتال سی ایچ ایم میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں دس کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خودکش حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ مظفر آباد میں رواں سال یہ تیسرا خودکش حملہ ہے۔ اس سے پہلے نومبر میں پولیس کے تعاقب پر تین مبینہ خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ دوسرا خودکش حملہ مظفر آباد شہر میں واقع شوکت لائن میں فوجی بیرک کے احاطے میں ہوا تھا جس میں دو فوج ہلاک ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ سوموار کو یوم عاشور کی مذہبی رسومات کے حوالے سے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور چھوٹے بڑے شہروں میں سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/12/091227_kashmir_bomb_zee.shtml