تعارف امبرین

امبرین

محفلین
السلام علیکم
مجھے امبرین کہتے ہیں اور یہ میری پہلی پوسٹ ہے
اردو محفل پر آنے کا مشورہ میرے ایک دوست نے دیا۔
میری اردو کی ٹائپنگ اسپنڈ بہت کم ہے۔
 
محفل میں خوش آمدید!

امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور وقت کے ساتھ آپ کی ٹائپنگ کی رفتار بھی بہتر ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
امبر کا مطلب (1) چادر (2) آسمان (3) بادل (4) راجہ کی پوشاک

عنبر ایک سیاہ رنگ کی خوشبو کو کہتے ہیں۔

اسی لحاظ سے عنبریں کا مطلب عنبر کے رنگ والا یا عنبر کی مانند خوشبودار ہوتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عنبرین۔۔ میں تو کم از کم یہ نام درست املا سے ہی لکھوں۔ امبرین تو کوئی لفظ ہی نہیں ہوتا۔ امبر تو خود ہندی لفظ ہے، اور ایسا اسم ہے، کہ اس سے صفت بھی نہیں بنائی جاتی۔
 

ساجد

محفلین
"امبرین" کوئی نام نہیں ہے اور اسے "عنبرین" لکھنا بھی غلط ہے۔
صحیح اسم ہے "عنبریں"۔ نون غنہ کے ساتھ نہ کے نون کے ساتھ۔
معانی شمشاد بھائی پہلے ہی بتا چکے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
زیک ، اس ڈکشنری کے علاوہ بھی سرچ کریں۔ یہ فارسی کا اسم ہے اور صفت کے طور پہ استعمال ہوتا ہے۔ آپ کے توجہ دلانے پہ میں نے فیروزاللغات سے رجوع کیا تو یہ لفظ "عنبریں" ہی پایا۔
 

فاتح

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید عنبریں۔

گو کہ انگریزوں کا متفقہ اصول ہے کہ کسی شخص کے نام کے ہجے عین اسی طرح کرنے چاہییں جس طرح وہ شخص کرتا ہے جس کا وہ نام ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ رہی ہو کہ ان کے ہاں اکثر ناموں کی وجہ تسمیہ و مادہ غیر معلوم ہے لیکن اس کے برعکس اردو، فارسی یا عربی کے اسما کی اکثریت نہ صرف با معنی ہے بلکہ مسلمہ اصولوں کے تحت مجرد مادوں سے مشتق ہوتے ہیں۔ یوں حاملِ اسم کی پسند کی املا کی بجائے رائج املا ہی درست مانی جاتی ہے۔

عنبرین۔ اس لغت میں "عنبریں" تلاش کر لیں۔
میرے خیال میں شاید فارسی املا میں نون غنہ کو بھی نون کے ساتھ ہی لکھا جاتا ہے۔
 

زیک

مسافر
نام کے ہجوں میں پڑ کر خوش‌آمدید کہنا ہی بھول گیا۔

خوش آمدید امبرین۔

نوٹ: جی ہاں میں اس بات سے متفق ہوں کہ نام کے ہجے اور تلفظ وہی استعمال کریں جو نام والا یا والی کہے۔
 
Top