فانٹ تیار ہے مگر اچانک میرے پیپر سر پر آگئے ہیں بس وہ عارف کریم کے مشورے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اگر مشورہ نہ دیا جاتا تو کب کا رلیز ہو چکا ہوتا ویسے مشورہ یقینا ٹھیک تھا اب نئے سرے سے اسپیسنگ کا حال نکالا جا رہا ہے۔
رہنے دو بھائی، پہلے ہی سپیسنگ کم کرنے میں اتنی دیر لگ رہی ہے، اب دوبارہ سپیسنگ ڈالنے میں اس سے دگنی دیر نہ لگ جائے۔
اس چیز کا مجھے ادراک نہیں تھا۔سولنگی صاحب؛ جب آپ لوگ یہ فانٹ بنا رہے تھے تو کیا اس وقت آپ کو اس میں ’’معمول‘‘ سے زیادہ سپیسینگ کا احساس نہیں ہوا؟ یا پھر مجبوراً زیادہ سپیسنگ رکھنی پڑی جسے اب درست کیا جارہا ہے؟
اس چیز کا مجھے ادراک نہیں تھا۔