گلزار خان
محفلین
اسلام آباد:سیاستدانوں نے معروف قوال امجد صابری کے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کی ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فن قوالی کیلئے امجد صابری کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ،اللہ تعالیٰ امجد صابری کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پی ٹی آئی چیف عمران خان نے کہا ہے کہ امجد صابری کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی اس حوالے سے تعزیتی بیان جاری کیا ہے اور کہاہے کہ سازش کے تحت حالات خراب کیے جارہے ہیں ۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امجد صابری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر سابق صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ دشمن سی پیک منصوبے کیخلاف سازش کررہے ہیں،آئندہ دس روزے مزید خطرناک ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے خاندان کی اس ملک کیلئے بہت سی خدمات ہیں ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کی رپورٹ فوری طور پر حکام سے طلب کرلی ہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں نے بھی اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ امجد صابری نہیں ،پاکستانیوں کی آواز چلی گئی جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھاکہ امجد صابری ہمارا اثاثہ تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر کراچی کے حالات ناساز کیے جارہے ہیں ۔
ماخذ