امجد علی راجا صاحب کے لئے دُعا کی درخواست!

بھلکڑ

لائبریرین
بھائیو اور بہنو!
محفل کی اس سالگرہ کے موقع پر ایک ناخوشگوار سی خبر ہے!
کافی دنوں سے امجد علی راجا صاحب نظر نہیں آرہے تھے--محفل کے ایک بہت ہی اچھے اور محترم رُکن۔۔۔بالکہ محفل کے معزز شاعر۔۔۔ہم نے کافی ہاتھ پاؤں مارے ٹیگ شیگ کیا ۔۔۔محفل کی بارہ دری پر جا کہ پوچھا لیکن کوئی اُمید افزا خبر سامنے نہ آسکی۔۔۔ہمارے بہت ہی محترم قبلہ سید شہزاد ناصر صاحب بھی خاصے مصروف تھے شاید۔۔! آج ہمارے لئے وقت نکالا تو اُن سے درخواست کی گئی کہ وہ راجا صاحب کی خیریت دریافت کریں ۔۔۔انہوں نےدرخواست سے پہلے ہی خود فون کر لیا راجا بھیا کو! ۔۔۔اب پتہ یہ چلا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔۔۔۔ سانس کا عارضہ لاحق ہونے کی وجہ سے وہ محفل میں تشریف نہیں لا پارہے!
تمام محفلین سے دُعا کی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ راجا صاحب کے لئے خصوصی دعا کریں ۔۔۔۔
اللہ انہیں جلد صحت یاب کر ےاور وہ محفل کی رونق بحال کریں ۔آمین
 

تلمیذ

لائبریرین
اللہ تعالے راجہ صاحب کو صحت و تندرستی عطا کر کے رمضان شریف کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عنایت کرے آمین۔
بھلکڑ جی ، اس سلسلے میں کوششیں کرنے کے لئے شکریہ۔ جزاک اللہ۔۔
 

یوسف-2

محفلین
اب پتہ یہ چلا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔۔۔ ۔ سانس کا عارضہ لاحق ہونے کی وجہ سے وہ محفل میں تشریف نہیں لا پارہے!

اللہ تعالیٰ راجا بھائی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین ثم آمین

ویسے احتیاطاً امجد علی راجا بھائی کا ایک مرتبہ پھر ”چیک اَپ“ کرا لیا جائے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ انہیں ”ساس کا عارضہ“ لاحق ہو۔ راجا بھائی جیسے ہنستے بولتے زندہ دل شاعر کو بیوی کا، سالی کا یا ساس (وغیرہم) کا عارضہ تو لاحق ہوسکتا ہے، سانس کا ہر گز نہیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
اتنا تو مجھے علم تھا کہ راجا کی طبیعت خراب ہے، لیکن سانس کا عارضہ ہے یا ساس کا۔۔۔ اس کا مجھے علم نہ تھا۔ عزیزی خلیل بھی فکر مند تھے اور انہوں نے بھی ذاتی مراسلے یا مکالمے میں مجھ سے دریافت کیا تھا۔
اللہ تعالی اپنا کرم کرے اور عزیزی امجد علی راجا کی تکالیف دور فرمائے اور صحت کلی عطا کرے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
باہمی خیر سگالی اور خیر خواہی کے ایسے کلمات کا اظہار ہماری محفل کا ایک خصوصی رنگ ہے۔ دور حاضر میں ایک نعمت سے کم نہیں۔اللہ راجہ صاحب کو صحت اور احباب کی پر خلوص نیک خواہشات قبول کرے۔آمین
 

رانا

محفلین
امجد بھائی ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو جلد کامل شفایابی عطا فرمائے۔ آمین۔
 
Top