کون کہتا ہے کہ آپ بھلکڑ ہو؟بھائیو اور بہنو!
محفل کی اس سالگرہ کے موقع پر ایک ناخوشگوار سی خبر ہے!
کافی دنوں سے امجد علی راجا صاحب نظر نہیں آرہے تھے--محفل کے ایک بہت ہی اچھے اور محترم رُکن۔۔۔بالکہ محفل کے معزز شاعر۔۔۔ہم نے کافی ہاتھ پاؤں مارے ٹیگ شیگ کیا ۔۔۔محفل کی بارہ دری پر جا کہ پوچھا لیکن کوئی اُمید افزا خبر سامنے نہ آسکی۔۔۔ہمارے بہت ہی محترم قبلہ سید شہزاد ناصر صاحب بھی خاصے مصروف تھے شاید۔۔! آج ہمارے لئے وقت نکالا تو اُن سے درخواست کی گئی کہ وہ راجا صاحب کی خیریت دریافت کریں ۔۔۔انہوں نےدرخواست سے پہلے ہی خود فون کر لیا راجا بھیا کو! ۔۔۔اب پتہ یہ چلا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔۔۔۔ سانس کا عارضہ لاحق ہونے کی وجہ سے وہ محفل میں تشریف نہیں لا پارہے!
تمام محفلین سے دُعا کی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ راجا صاحب کے لئے خصوصی دعا کریں ۔۔۔۔
اللہ انہیں جلد صحت یاب کر ےاور وہ محفل کی رونق بحال کریں ۔آمین
آمین، میں تہہِ دل سے شکرگزار ہوں، جزاک اللہ۔اللہ امجد علی راجا بھیا کو صحت کاملہ عطا فرمائے
ان کو ہر دکھ پریشانی اور آفت سے محفوظ و مامون رکھے آمین
آمین، جزاک اللہ تلمیذ بھیا! اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔اللہ تعالے راجہ صاحب کو صحت و تندرستی عطا کر کے رمضان شریف کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عنایت کرے آمین۔
بھلکڑ جی ، اس سلسلے میں کوششیں کرنے کے لئے شکریہ۔ جزاک اللہ۔۔
محمدعلم اللہ اصلاحی! آپ کی محبتوں کا احسان مند ہوں، جزاک اللہاللہ تعالی جلد از جلد راجا بھیا کو شفائے کلی نصیب فرمائے ۔
شوکت پرویز بھیا، جزاک اللہ، سلامت رہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امجد بھائی (اور ہمارے تمام بھائی بہنوں) کو اچھی صِحّت عطا کرے
آمین۔
عمر سیف بھیا، بہت شکرگزار ہوں، جزاک اللہ۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ انہیں جلد صحتیاب کرے آمین
جزاک اللہ محمد خلیل الرحمٰن بھیا! آپ کی دعاؤں کی بدولت صحت بہت بہتر ہو گئی ہے۔ آپ کے محبتوں کا قرضدار ہوں۔اللہ میرے راجا بھائی کو صحتِ کاملہ ، عاجلہ ، مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین
جزاک اللہ الشفاء بھیا، اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔اللہ عزوجل راجا صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
شکریہ سید اسد محمود بھیا! جزاک اللہ۔اللہ عزوجل امجد علی راجا صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔