امريکہ، اسلام اور مسلمان

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ ميں يہوديوں کی عبادت گاہ پرحاليہ اندوہناک حملے کے بعد معاشرے کے ہر طبقے نے جس طريقے سے غم و غصے کا اظہار کيا ہے وہ اس بات کو تقويت ديتا ہے کہ ايک پرتشدد عمل جو ہلاکت کا سبب بنتا ہے اسے مقتولين کی شہريت اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ہر جگہ قابل مذمت ہی تصور کيا جاتا ہے۔

اس دردناک واقعے کے بعد دو مسلم خيراتی اداروں کی جانب سے متاثرين کی مالی امداد کے ليے چندہ جمع کرنے کا فيصلہ کيا گيا جس پر عوام کی جانب سے انتہائ مثبت ردعمل سامنے آيا جس سے ايک بار پھر امريکی معاشرے ميں موجود رواداری اور مختلف مذہبی سوچ رکھنے والے طبقوں کے مابين ہم آہنگی ابھر کر سامنے آئ ہے۔

اس امدادی مہم کے منتظم کا بيان اس اجتماعی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت معاشرے کے عام شہری مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر ايک دوسرے کی مدد کے ليے تيار رہتے ہيں۔

"اپنے مذہبی اختلافات اور يہاں تک کہ اپنے سياسی اختلافات سے قطع نظر ہم سب کی بنيادی اساس يہ ہے کہ ہم انسانيت کے مشترکہ رشتے سے منسلک ہيں۔ ہم انسان ہونے کی حيثيت سے اس موقع پر مدد کرنا چاہتے تھے"۔


Muslim Groups Raise Thousands for Pittsburgh Synagogue Shooting Victims


ابتدائ طور پر چندہ کے ليے 25 ہزار ڈالرز کا ٹارگت طے کيا گيا تھا ليکن اس وقت تک 130 ہزار ڈالرز سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top