فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکی حکومت کی جانب سے شام ميں جاری خونريزی کے ضمن ميں انسانی بنيادوں پر امداد کا اعلان
صدر اوبامہ نے امريکہ کی جانب سے شام ميں عام لوگوں اور خطے ميں جاری تشدد سے متاثر پناہ گزينوں سے اظہار يکجہتی کے اعادہ اور انکی ضروريات زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی بنيادوں پر 155 ملين ڈالرز کی مالی امداد کا اعلان کيا ہے۔ حاليہ اعلان ميں وہ 10 ملين ڈالرز بھی شامل ہيں جن کا اعلان گزشتہ ہفتے ترکی ميں امريکی عمائدين کی جانب سے کيا گيا تھا۔ اب تک امريکہ کی جانب سے شام ميں جاری تنازعے سے متاثرہ افراد کی امداد کے ضمن ميں مجموعی طور پر 365 ملين ڈالرز کی خطير رقم مختص کی جا چکی ہے۔
دسمبر 2012 ميں اقوام متحدہ کی جانب سے شام ميں جاری تنازعے سے متاثرہ افراد کی مدد کے ليے تازہ اپيل کی گئ تھی۔ امريکہ ان اپيلوں کی بھر پور حمايت کرتا ہے کيونکہ ان کے ذريعے امداد دہندگان کے ليے شام کے عوام کو ہنگامی بنيادوں پر درکار مدد فراہم کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ امريکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اپيلوں پر بروقت ردعمل اور غير سرکاری تنظيموں کے ساتھ شراکت داری کے ذريعے يہ ممکن ہو سکا ہے کہ شام کے اندر 14 سے زائد علاقوں ميں عوام کی اشد ضروريات کو پورا کيا جا سکے۔
شام کے اندر امريکی امداد
14 سے زائد علاقوں ميں عام لوگوں کی غذائ ضروريات پوری کرنے ميں کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔
دمشق، داريا اور ہومز کے علاقوں سميت ادويات اور طبی امداد کی ترسيل جاری ہے
شام ميں بچوں کو خسرے جيسے امراض سے بچاؤ کے ليے ضروری حفاظتی تدابير کی فراہمی اور طبی اقدامات کيے جا رہے ہيں۔
اليپو، دير الزور اور ہومز سميت شام کے مختلف علاقوں ميں موسم سرما کی ضروريات سے متعلق سازوسامان کی فراہمی
اس اضافی امداد کے اعلان کے بعد امريکہ کی جانب سے شام کے اندر فراہم کی جانی والی مجموعی امداد 202 ملين ڈالرز سے تجاوز کر گئ ہے۔ امريکی امداد، غير ملکی فنڈنگ اور غير سرکاری تنظيموں کی کاوشوں سے خوراک کی کمی کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ آٹے کی فوری فراہمی سے بيکريوں کو دوبارہ کارآمد بنايا جا رہا ہے۔
ايمرجنسی ہيلتھ کيئر سينٹرز کی مالی امداد اور طبی سازوسامان کی فوری دستيابی سے ڈاکٹرز اور موبائل کلينکس ميں کام کرنے والے ماہرين کے ليے مزید انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا ہے۔ جو متاثرين تباہ شدہ عمارات ميں پناہ لينے پر مجبور ہيں، انھيں سرد موسم کے مضمرات سے محفوظ رکھنے کے ليے ہم کمبل، گرم چولہے اور کھڑکيوں کو ڈھانپنے کے ليے پلاسٹک کی مضبوط شيٹس بھی فراہم کر رہے ہيں۔ اس کے علاوہ شام کے بے گھر مکينوں کے ليے پناہ گاہوں اور روزمرہ زندگی کی ضروريات، مالی امداد اور صحت عامہ سے متعلق اشياء بھی ہنگامی بنيادوں پر فراہم کرنے کے انتظامات کيے جا رہے ہيں۔ شام کے اندر موجود 400،000 سے زائد فلسطينی پناہ گزين جو تشدد کے حاليہ واقعات کی زد ميں آئے ہيں، ان کی بھی غذائ ضروريات، مالی امداد اور سردی سے بچاؤ کے اقدامات بھی امريکی امداد کی بدولت ممکن ہو سکے ہيں۔
خطے ميں امريکی امداد
اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزينوں کی فوری مدد کے ليے کی جانے والی اپيلوں کے ردعمل ميں جارڈن، ترکی، لبنان اور عراق ميں متاثرہ افراد کی مدد کے ليے علاقائ سطح پر 5 ملين ڈالرز کی مزید امريکی امداد بھی مختص کی گئ ہے۔
جارڈن
شام ميں تشدد سے متاثر ہو کر جو پناہ گزين جارڈن ميں داخل ہوئے ہيں ان کی فوری مدد کے لیے امريکہ کی جانب سے 52 ملين ڈالرز کی خطير رقم مختص کی گئ ہے۔
امريکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے اداروں يو اين ايچ سی آر، ڈبليو ايف پی، آئ او ايم اور غير سرکاری تنظيموں کے توسط سے مقامی آباديوں ميں مقيم اور ذاطاری کيمپ ميں موجود شام کے پناہ گزينوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ غذا، پانی، سردی سے بچاؤ کے ليے ضروری سازوسامان کی فراہمی کے علاوہ امريکی امداد کے ذريعے تشدد کے ردعمل ميں جنم لينے والے نفسياتی مسائل اور جنسی تشدد کی روک تھام کے ليے بھی ضروری اقدامات کيے جا رہے ہيں۔ "کميونٹی ايمپکيٹ پراجيکٹس" کے ذريعے جارڈن کی مقامی آبادی اور شام کے پناہ گزينوں کی براہرست مدد کی جا رہی ہے۔ امريکی امداد کی ذريعے بچوں کی تعليمی ضروريات اور تعطل کو دور کرنے کے ليے مختلف تعليمی اور تربيتی پروگرامز مرتب کيے گئے ہيں تا کہ انھيں پرتشدد واقعات کے بعد ذہنی اور نفسياتی مسائل پر قابو پانے ميں مدد دی جا سکے۔ مختلف شراکت داروں کے ذريعے ايمرجنسی ٹرانسپورٹ اور صحت کی ضروريات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
لبنان
اس اضافی امداد کے اعلان کے بعد امريکہ لبنان ميں محصور فلسطينی اور شام کے پناہ گزينوں کے لیے 51 ملين ڈالرز کی مدد فراہم کر رہا ہے۔
لبنان ميں امريکہ کی جانب سے گزشتہ امدادی پيکج کے تحت کرائے کی مد ميں سپورٹ کے علاوہ گھريلو اشياء کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹيمپس کا اجراء بھی ممکن ہو سکا، اس کے علاوہ امريکی امداد کے ذريعے صحت کی بنيادی سہولتيں اور ہنگامی بنيادوں پر ہيلتھ کيئر سروسز کا بھی انتظام کيا گيا ہے۔ نئے اعلان کے تحت امريکہ اقوام متحدہ کے ذيلی ادارے يو اين ايچ سی آر کے ساتھ تعاون کے ذريعے لبنان ميں محصور شام کے باشندوں کی انسانی بنيادوں پر مدد کو يقينی بنا رہا ہے جس ميں پينے کے صاف پانی کی فراہمی، کمبل اور صحت عامہ کی سہوليات شامل ہيں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارے ڈبليو ايف پی کو دی جانے والی اضافی امداد کے ذريعے پورے لبنان ميں پناہ گزينوں کو فوڈ اسٹيمپس کی فراہمی اور خشک خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
ترکی
اس اضافی امداد کے اعلان کے بعد امريکہ کی جانب سے شام ميں پرتشدد واقعات کے بعد ترکی ميں پناہ لينے والے پناہ گزينوں کو فراہم کی جانے والی امداد 34 ملين ڈالرز سے تجاوز کر گئ ہے۔
ترکی کی حکومت ريڈ کريسنٹ کے ذريعے ترکی ميں جاری امدادی کاروائيوں کی نگرانی کر رہی ہے جس ميں امريکہ اور عالمی شراکت داروں کا بھرپور تعاون اور مدد شامل ہے۔ امريکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی مختلف ايجنسيوں کو فراہم کی جانے والی مدد کے نتيجے ميں ترکی ميں موجود شام کے باشندوں کی غذائ ضروريات، محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی اور بچوں کے ليے تربيت اور نشونما کے علاوہ عام استعمال کی گھريلو اشيا جن ميں کمبل اور سردی سے بچاؤ کے ليے خيموں کی دستيابی ممکن ہو سکی ہے۔
امداد کی فراہمی کے حاليہ اعلان کے نتيجے ميں امريکہ کی جانب سے شام کے باشندوں کے کھانا پکانے سے متعلق سازوسامان اور ڈيبيٹ کارڈ کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کو بھی وسعت دی گئ ہے۔ اسی امداد کے ذريعے ترکی کی ريڈ کرسينٹ کو سردی سے بچاؤ اور خيموں کی فراہمی کے ضمن ميں بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ امريکی امداد کے ذريعے پناہ گزينوں کو صحت عامہ کی بنيادی سہولتيں اور شام سے آنے والے بچوں کو پرتشدد واقعات کے نتيجے ميں نفسياتی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے ليے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
عراق
شام ميں تشدد کے واقعات کے نتيجے ميں عراق ميں پناہ لينے والے مکينوں کی بحالی اور امداد کے ليے امريکہ کی جانب سے مجموعی طور پر 19 ملين ڈالرز کی رقم فراہم کی گئ ہے۔
امريکی امداد کے نتيجے ميں مقامی آباديوں اور پناہ گزينوں کے ليے خوراک، ہنگامی بنيادوں پر صحت عامہ کی سہوليات کی دستيابی، تعليم، صاف پانی اور ديگر ضروری اشياء کی فراہمی کو يقينی بنايا گيا ہے۔ اس کے علاوہ امريکہ ان ہزاروں کی تعداد ميں وطن لوٹنے والے عراقيوں کی بحالی ميں بھی ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے جو شام ميں تشدد کے واقعات کے بعد عراق واپس آ رہے ہيں۔
اس نئے اعلان کے بعد امريکہ کی جانب سے يو اين ايچ سی آر کے علاوہ عراق ميں شام سے آئے ہوئے پناہ گزينوں کے خيموں ميں ضروريات زندگی کی اشياء کی فراہمی کے ليے آئ او ايم کی امداد بھی کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازيں ڈبليو ايف پی کو فراہم کی جانے والی اضافی امداد کے ذريعے گرم خوراک، خشک ميوہ جات اور فوڈ اسٹيمپس کی فراہمی بھی جاری ہے۔
مصر
مصر ميں محصور شام کے پناہ گزينوں کی بحالی کے ليے امريکہ کی جانب سے خوراک کی مد ميں 2 ملين ڈالرز کی رقم مختص کی گئ ہے۔
امريکی حکومت شام ميں پرتشدد واقعات کے نتيجے ميں بے گھر ہونے والے پناہ گزينوں کی بحالی کے ليے ترکی، لبنان، جارڈن، عراق، مصر اور ديگر اقوام کے عوام اور حکومتوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی فراخدلانہ مدد اور قربانی کو تسليم بھی کرتی ہے اور اسے انتہائ قدر کی نگاہ سے ديکھتی ہے۔ ان ممالک نے يقينی طور پر ايک عظيم بوجھ اور ذمہ داری کا بار اٹھايا ہے
ليکن اس ضمن ميں يہ ممالک تنہا ہرگز نہيں ہيں۔
امريکی حکومت اور يو ايس ايڈ کے تعاون سے شام ميں فراہم کردہ امداد کا ايک تفصيلی جائزہ
http://www.usaid.gov/sites/default/files/documents/1866/syria_01-17-2013.pdf

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu