ربیع م
محفلین
امریکا اور آزادی اظہار رائے!!!
چند سال قبل …
عراقی مصورہ لیلیٰ العطار نے بش سینئر کا خاکہ بنایا یہ خاکہ الرشید ہوٹل کی داخلہ گاہ میں بچھایا گیا، اس ہوٹل میں اہم پریس کانفرنسز کی جا تی تھیں اورصدام حسین کے دور میں اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات اسی ہوٹل میں ٹھہرتی تھیں ۔
اس وقت ہوٹل میں داخل ہونے والا ہر شخص بش سینئر کی تصویر کو پامال کر کے گذرتا جس پر الزام تھا کہ عراقیوں کے حق میں بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ان پر اقتصادی ناکہ بندی مسلط کی ہے اس خاکے نے امریکی حکومت اور اس کی مسلح افواج اور سی آئی اے کے آتش غضب کو بھڑکا دیا ۔
اور بالآخر امریکی انتظامیہ کاجام صبر لبریز ہو گیا اور 27 جون 1993 کی ایک تاریک رات بغداد پر23امریکی میزائل داغے گئے ان میں سے ایک کا نشانہ المنصورۃ کے علاقہ میں مصورہ لیلی العطار کا گھر تھا جس کے نتیجے میں یہ مصورہ اور اس کے گھر والے مارے گئے اور ان کے جسم گوشت کے لوتھڑوں میں بدل گئے !
مدیر کی آخری تدوین: