امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا

جاسم محمد

محفلین
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا
ویب ڈیسک بدھ 15 مئ 2019
1668524-iranamericaconflict-1557920020-922-640x480.jpg

امریکا نے فائٹر طیارے اور جنگی بیڑا قطر پہنچا دیا۔ فوٹو : فائل

تہران/ ماسکو: امریکا اور ایران کے درمیان دن بہ دن بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چا ہتے تاہم امریکا کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو بھر پور جواب دیں گے۔ امریکا نے پیچیدہ صورت حال کے سبب عراق میں موجود اپنے تمام سفارتی اہلکاروں کو واپس امریکا آنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم جنگ چاہتے ہیں لیکن ایران کی خود مختاری اور سلامتی کیخلاف کسی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس کے شہر سوچی میں صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی علماء کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی سے خوفزدہ نہیں، ملک جلد اس مشکل صورتحال سے نکل آئے گا۔

قبل ازیں امریکا نے اپنے جنگی طیارے اور ایک طیارہ بردار بحری بیڑا قطر بھیجا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا، جب متحدہ عرب امارات کی بحری حدود میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کچھ دنوں قبل ہی ایران نے آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی روکنے کی دھمکی دی تھی۔
 
آصف اثر

معطل
سفارت کار واپس بلانا معنی خیز ہے لیکن کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
یہ تو طے ہے کہ ایرانی جوہری پلانٹوں کی اینٹ سے اینٹ بجنے والی ہے۔
 
جان

محفلین
مفاد عرب ملکوں کے، رکھوالی امریکہ کی! :)
مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہے!
 
آصف اثر

معطل
ابھی نقشہ چیک کیا تھا اور پاکستان- ایران بارڈر مشترکہ نکلا۔ ایران کے بعد باری۔۔۔ ;)
پاکستان کی حکومت، بڑے سیاسی رہنما، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی امریکہ کی مٹھی میں ہے لہذا پاکستان کو براہ راست نہیں چھیڑا جائے گا۔
 
آصف اثر

معطل
جب کہ چین کے مفادات الگ ہیں لہذا پاکستان پر ایرانی طرز کا آپریشن اس تناظر میں ناممکن ہے۔
 
آصف اثر

معطل
خطے کے امن کا تو نہیں کہا جاسکتا البتہ ترکی کو معاشی اور قطر کو معاشی نقصان سمیت کچھ استحکامی دھچکا لگنے کا امکان ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب کہ چین کے مفادات الگ ہیں لہذا پاکستان پر ایرانی طرز کا آپریشن اس تناظر میں ناممکن ہے۔
ٹھیک ہے پاکستان محفوظ ہے۔ البتہ یہ اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین ایران کے خلاف اتحاد سمجھ سے بالا تر ہے۔
عرب لیڈران پر یہ محاورہ صادق آتا ہے۔وچوں وچوں کھائی جاؤ، اتوں رولا پائی جاؤ :)
 
جان

محفلین
افغانستان اور عراق چونکہ خود ابھی مستحکم نہیں ہیں لہذا ایران پر حملے کی صورت میں پناہ گزین کی کثیر تعداد پاکستان آئے گی جس سے معاملات میں تیزی سے تبدیلی آئے گی۔ پاکستان اس صورت حال میں سے سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔ میری دعائیں ایرانیوں کے ساتھ ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جہاں جہاں کٹر مذہبی رہنماؤں کی حکومت ہے وہاں لچک اور سمجھداری کا پہلو نہایت کم اور مذہبی جنون کا پہلو نمایاں ہے۔ یہی حال آمر حکومتوں کا ہے۔
 
کیا آپ کے خیال میں امریکی اور اسرائیلی حکومتیں کٹر مذہبی نہیں؟
 
جان

محفلین
کیا آپ کے خیال میں امریکی اور اسرائیلی حکومتیں کٹر مذہبی نہیں؟
میری رائے میں پوری حکومت کو کٹر مذہبی کہنا درست نہیں ہو گا تاہم یہ ممکن ہے کہ انفرادی حاکم کے نظریات کٹر مذہبی ہوں۔ یہ تو واضح ہے کہ ان کا نظام کٹر مذہبی نہیں ہے اور ہر مذہب، نسل کے شہری کو شہریت کے حقوق ہمارے ملک سے زیادہ ہیں تاہم یہ الگ بحث ہے کہ ان کی عوام میں نسل پرستی کس حد تک ہے لیکن اس سب کے باوجود اوباما کا صدر بننا یہ واضح کرتا ہے کہ نظام میں ہر شخص کو قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ میری ذاتی سوچ کے مطابق نظام کبھی بھی ایک مخصوص سوچ کا غلام نہیں ہو سکتا اور جہاں ایسا ہو گا وہاں ہمیشہ مختلف الخیال اور مختلف العقائد لوگوں میں تصادم لازم ہے۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
ویسے یہ بات ضرور ہے کہ امریکی کانگریس، پنٹاگون، خفیہ ایجنسیوں اور دیگر اداروں میں اسرائیلی اثرورسوخ عیسائیوں سے زیادہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے یہ بات ضرور ہے کہ امریکی کانگریس، پنٹاگون، خفیہ ایجنسیوں اور دیگر اداروں میں اسرائیلی اثرورسوخ عیسائیوں سے زیادہ ہے۔
اسرائیلی نہیں یہودی اثر۔۔۔۔۔وغیرہ
نہ یہودی نہ اسرائیلی۔ صیہونی ;)
Pro-Israel donors spent over $22m on lobbying and contributions in 2018
 
Top